روسی معیشت اور روبل کے لئے بہترین سال

(تجزیاتی آرٹیکل: روبینہ کوثر) ۔ روسی مرکزی بینک نے شرح سود میں 300 بنیادی پوائنٹس یعنی 3 فیصد کم کر دی۔  سنٹرل بینک آف رشیاء کی سربراہ ایلویرا نیبیولینا کے اعلان نے معاشی ماہرین اور مغربی طاقتوں کو حیران کر دیا ہے کیونکہ دنیا بھر میں افراط زر کی وجہ سے بڑی معاشی طاقتیں شرح سود میں اضافہ کر رہی ہیں۔  زیادہ تر مبصرین کے مطابق روس دنیا کا واحد ملک ہے جسکا ٹریڈ سرپلس یعنی تجارتی منافع 50 ارب ڈالرز سے زائد ہے کیونکہ روس کی درآمدات پابندیوں کے بعد بہت کم ہو گئی ہیں جبکہ روس کی صرف انرجی کی برآمدات 60 ارب ڈالرز سے زائد ہیں۔ یہ ایک مستحکم معیشت اور کامیاب پالیسی کی علامت ہے ۔ کیونکہ پابندیوں کے بعد بھی روسی کرنسی روبل کی قدر میں ریکارڈ اضافہ ہو رہا ہے اور معیشت پر کساد بازاری کے کوئی آثار نہیں ہیں رواں سال مارچ میں روبل ایک بار نیچے آیا تھا جسکے بعد روسی مرکزی بینک کی سربراہ نے تمام ٹریڈ روبل میں کرنیکا اعلان کر دیا تھا ۔ اس اعلان کے بعد روبل کی قدر میں 45 فیصد اضافہ ہوا ہے اور اسوقت روسی روبل کو دنیا کی سب سے مستحکم کرنسی مانا جا رہا ہے۔ اس لئے رواں سال یعنی 2022 ء کو روسی روبل کے لئے بہترین سال خیال کیا جا رہا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button