سندھ میں تیل و گیس کے نئے ذخائر کی دریافت
پاکستان کے صوبہ سندھ میں تیل اور قدرتی گیس (Natural Gas) کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔ ملکی آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ اتھارٹی (OGDCL) نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) کو ایک نوٹیفیکیشن کے ذریعے سانگھڑ کے علاقے میں نئے ذخائر کی دریافت کا اعلان کیا ہے۔ اسٹاک ایکسچینج کے ذریعے جاری کردہ اعلان کے مطابق ذخائر کے آزمائشی ٹیسٹ مکمل کر لئے گئے ہیں اور Drilling Esteem Tests کے مطابق ان ذخائر سے 2 ہزار بیرل کروڈ آئل اور 1.30 ملیئن کیوبک فٹ گیس روزانہ حاصل ہو گی۔
جاری کئے گئے بیان کے مطابق ان ذخائر کے Drilling Operations کا آغاز رواں سال 26 جون کو کیا گیا تھا جبکہ گذشتہ روز اسکے Drilling Esteem Tests بھی مکمل کر لئے گئے ہیں۔ جس کے بعد آئندہ چند روز میں اسے قومی سسٹم میں شامل کر لیا جائے گا۔ یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ ان ذخائر کی دریافت اور آپریشنز میں کسی غیر ملکی کمپنی کا کوئی حصہ نہیں ہے اور OGDCL اس میں 100 فیصد حصہ پاکستان کی ریاستی پبلک لیمیٹڈ کمپنی آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی (OGDCL) کا ہے۔ اس طرح رواں سال صوبہ سندھ کے ہی ضلع ٹنڈو الہ یار سے بھی کمپنی نے تیل و گیس کے ذخائر دریافت کئے تھے جو کہ اب گیس و تیل کے Supply System میں شامل ہو چکے ہیں۔ یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ OGDCL گذشتہ پانچ عشروں سے ملک میں تیل و گیس کی تلاش اور ڈرلنگ کر رہی ہے۔
OGDCL کے اسٹاکس پر اثرات
آج نوٹیفیکیشن کے اجراء سے پہلے OGDCL کے اسٹاکس 72 روپے 38 پیسے پر ٹریڈ کر رہے تھے۔ اعلان کے بعد مارکیٹ میں سست روی اور Bearish رجحان کے باوجود ان میں 73.10 کی سطح تک تیزی دیکھی گئی اور اس دوران کمپنی کے ایک ملیئن سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا۔ اگرچہ ملک کے سیاسی و معاشی مسائل کے باعث مارکیٹ میں شدید مندی کے باعث آج کی اہم پیشرفت کا بھرپور ایڈوانٹیج حاصل نہ کیا جا سکا۔ تاہم آنیوالے دنوں میں OGDCL کے شیئرز جارحانہ انداز میں Bullish Momentum کے ساتھ آگے بڑھتا ہوا دیکھے جا سکتے ہیں۔ کمپنی نے تیل و گیس کی دریافت کے ذخائر کی تلاش کے دائرہ کار کو انتہائی وسعت دی ہے۔ حالیہ عرصے میں سندھ اور بلوچستان میں ڈرلنگ کے نتیجے میں کامیابی کا تناسب 50 فیصد سے زائد رہا یے جو کہ تیل و گیس پیدا کرنیوالے ممالک سے 2 سو فیصد زیادہ ہے۔ اس کے نتیجے میں OGDCL کا آپریشنل میکانزم انتہائی جدید خطوط پر استوار ہوا ہے اور اسکے شیئرز کی قدر میں بھی نمایاں بہتری آئی ہے دوسری طرف پاکستان کے مشکل ترین حالات میں ملکی ذرائع توانائی کی پیداوار میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ کمپنی کے جاری کردہ بیان میں توقع ظاہر کی گئی ہے کہ مستقبل قریب میں پاکستان ہائیڈرو کاربنز کی پیداوار میں خودکفالت کی طرف اپنا سفر جاری رکھے گا۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔