USDCAD میں تیزی ، Crude Oil کی قدر میں کمی اور Middle East War کے اثرات.

US Dollar discovered support near 1.3200 during last sessions of 2023

USDCAD کی قدر میں تیزی کا رجحان جاری ہے۔ جس کی بنیادی وجوہات میں Crude Oil  کی قدر میں کمی اور Middle East کی صورتحال ہیں .European Sessions کے دوران یہ 132 کی نفسیاتی سطح سے اوپر ٹریڈ کر رہا ہے .

USDCAD  کا Crude oil کی قیمتوں سے تعلق.

Canada ہمسایہ ملک United States کو Oil سپلائی کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے . WTI میں اسکا شیئر خود امریکہ سے بھی زیادہ ہے ، یہی وجہ ہے کہ OIL اور Canadian Dollar دونوں کی قدر کا ایک دوسرے کے ساتھ براہ راست تعلق ہے . کیونکہ Crude کی قدر میں اضافے سے USD کی Canadian Market میں Liquidity زیادہ ہو جاتی ہے . جبکہ قیمتوں میں کمی سے USD to CAD کو مثبت ٹرگر ملتا ہے .

Middle East War اور OPEC Report کے اثرات.

ایک سال کی بلند ترین سطح پر آنے کے بعد گذشتہ ہفتے سے Crude کی قیمتوں میں OPEC کی طرف سے پیداوار میں کمی کے بارے میں متضاد بیانات کے بعد کروڈ آئل 80 ڈالرز فی بیرل سے نیچے آ گیا۔ یہ وہ بنیادی محرک ہے جو Canadian Dollar  میں مندی جبکہ اسکے مقابلے میں US Dollar میں تیزی کی سب سے بڑی وجہ ہے۔

رواں ہفتے  Saudi Arab کی زیر قیادت تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم OPEC کی خصوصی رپورٹ جاری کی گئی ، جس میں Middle East War کے اثرات اور Yemeni Rebels کی طرف سے Bab Almandab کی  بندش کے بعد کی  صورتحال کا جائزہ لیا  گیا . اسی وجہ سے آج Canadian Dollar کسی حد تک دفاعی انداز اپنائے ہوئے ہے .

Red Sea کی بندش کس طرح سے USDCAD پر اثر انداز  .؟

Bab Almandab Straight کی بندش نے International Trade کیلئے Supply Shocks کے خدشات پیدا کر دئیے ہیں . Yemen کے حوثی باغیوں کی طرف سے بحیرہ احمر یعنی Red Sea میں Cargo Ships پر ہونے والے حملوں کے بعد ایک نیا بحران سر اٹھاتا ہوا دکھائی دے رہا ہے ، جس کے گہرے اثرات Global Financial Markets پر مرتب ہونے کا اندیشہ ہے .

 حوثی باغی Yemen کے بیشتر حصے پر قابض ہیں اور Israel کی طرف سے Gaza  پر بمباری کے بعد انہوں  نے صیہونی ریاست  سے آنے اور وہاں جانے والے Cargo Ships پر حملوں کا نیا سلسلہ شروع کیا ہے۔ اس صورتحال کے پیش نظر بہت سے بڑی کارگو تجارتی کمپنیاں اپنے جہازوں کا رُخ موڑنے یا انھیں روکنے پر مجبور ہیں۔

Yemeni Group کے ترجمان  نے White House کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس جنگ میں ظالم کا ساتھ نہ دے ورنہ امریکی بحریہ کے Gulf میں موجود جہاز تباہ کرنے کے لئے درکار اسلحہ بھی ان کے پاس موجود ہے . اس صورتحال میں Crude اور Canadian Dollar کے سرمایہ کار انتہائی غیر یقینی صورتحال کے شکار ہیں . کیونکہ اگر صورتحال جاری رہی تو سپلائی کا Logistic Route بند ہو جائیگا .

 تکنیکی جائزہ.

European Sessions کے دوران USDCAD  گزشتہ ایک ہفتے کے بعد نفسیاتی سطح 1.3200  کو عبور کر گیا . ۔ یہ اسکی تمام موونگ ایوریجز سے اوپر ہے۔

USDCAD میں تیزی ، Crude Oil کی قدر میں کمی اور Middle East War کے اثرات.
USDCAD

اسکی 20SMA کا لیول 1.3144 جبکہ طویل المدتی 100 روزہ اوسط 1.3205 اور 200SMA کی سطح 1.3259 ہے . موجودہ سطح پر اسکے سپورٹ لیولز 1.3220 ، 1.3180 اور 1.3260 ، مزاحمتی حدیں 1.3220 ، 1.3260 اور 1.3320 ہیں. اسکا جھکاؤ اور ارتکاز بلش ہے جبکہ تیسری سپورٹ بریک ہونے تک تیزی کی ریلی جاری رہنے کی توقع ہے .

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button