AUDUSD کی محدود رینج ، RBA Monetary Policy بغیر کسی تبدیلی کے برقرار
Meshal Bullock said, "We are ready to respond, either direction depending on the data"

RBA Monetary Policy کا اعلان کر دیا گیا جس کے بعد AUDUSD کی قدر میں مندی دیکھی جا رہی ہے . Interest Rate میں 25 بنیادی پوائنٹس کی کمی کئے جانے سے Asian Markets میں Australian Dollar کی طلب میں کمی ہوئی. اور Reserve Bank of Australia کی گورنر مشل بلک کی پریس کانفرنس سے قبل Aussie Dollar بیک فٹ پر آتا ہوا محسوس ہوا.
RBA Monetary Policy کی تفصیلات.
Reserve Bank of Australia نے دو روزہ اجلاس کے اختتام پر Monetary Policy کا اعلان کرتے ہوئے Official Cash Rate میں 25 بنیادی پوائنٹس کی کمی کا فیصلہ کیا ۔ جاری کئے جانیوالے پریس ریلیز میں کہا گیا ہے. کہ مرکزی بورڈ کے اراکین نے ملک میں Inflation اور Australian Labor Market کی صورتحال کو عمومی طور پر مستحکم قرار دیا ہے . .
اکثریتی پالیسی ساز ممبرز نے حالیہ معاشی رپورٹس میں Growth Rate میں کمی پر تشویش کا اظہار کرتے یوئے Monetary Policy کو نرم کرنے کی رائے دی۔ جس پر کمیٹی نے یہ فیصلہ کیا. کہ Policy Cut Cycle کو جاری رکھتے ہوئے Financial Reports پر نظر رکھی جائے. علاوہ ازیں Policy Rates کو مستقبل قریب میں معاشی حالات کے مطابق تبدیل کیا جائے. جب تک کہ Headline Inflation مقرر کردہ ہدف یعنی 2 فیصد پر نہیں آ جاتی.
جاری کردہ اعلان میں کہا گیا ہے. کہ مستقبل قریب میں Official Cash Rates مزید کم کئے جا سکتے ہیں . بیان سامنے آنے پر AUDUSD کا منفی ردعمل سامنے آیا ہے کیونکہ آئندہ Monetary Policy میں ممکنہ طور پر مزید تبدیلی کے امکانات بڑھ گئے ہیں.
گورنر مشعل بلک کا بیان .
Reserve Bank of Australia کی گورنر میشل بلک نے اپنے بیان میں اقتصادی صورتحال اور مستقبل کی مالی پالیسی کے حوالے سے کھل کر خیالات کا اظہار کیا ۔ ان کے مطابق، RBA ہر سمت میں Financial Reports کے اعتبار سے ردعمل دینے کیلئے تیار ہے. ۔
۔ انہوں نے یقین دلایا. کہ ملکی نظام زر اور Liquidity انتہائی مضبوط ہیں۔ سربراہ RBA نے مفصل انداز میں کہا کہ Inflation اور Recession کنٹرول کرنے کے لئے تمام Monetary Tools بروئے کار لائے جائیں گے. لیکن اب وقت آ گیا ہے. کہ Growth Rate اور Labor Market کی مضبوطی کے لئے کام کیا جائے.
مشعل بلک نے کہا کہ Reserve Bank کی کامیاب حکمت عملی سے Australian Economy سپلائی شاکس سے خاصی حد تک محفوظ رہی ہے. تاہم Inflation کو نیچے لانے کا عمل ایک طویل سفر ہے. جس کے لئے Interest Rates میں تبدیلی کے علاوہ Australian Economy کے مختلف شعبوں کی اپنی حقیقی شکل میں بحالی بھی ضروری ہے . علاوہ ازیں National Income پر توجہ دینا بھی اہم ہے. تا کہ صارفین کی قوت خرید بھی متاثر نہ ہو .
AUDUSD کا تکنیکی تجزیہ.
ٹیکنیکی اعتبار سے آج Australian Dollar اپنی 20 روزہ موونگ ایوریج سے نیچے ٹریڈ کر رہا ہے ۔ اسوقت یہ نفسیاتی سطح 0.6350 کے قریب موجود ہے . 14 روزہ ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس 50 سے اوپر ہے۔ جو کہ اوور سولڈ کنڈیشنز کی نشاندہی کر رہا ہے۔ ٹیکنیکی انڈیکیٹرز 0.6300 کے قریب خریداری کی ایڈوائس کر رہے ہیں.

دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔