یورو 1.0700 سے اوپر محتاط انداز میں پیشقدمی کرتے ہوئے۔
بنیادی جائزہ
آج یورپی ٹریڈنگ سیشنز کے دوران امریکی ڈالر کے مقابلے میں یورو (EUR/USD) اگرچہ محدود رینج میں ٹریڈ کر رہا ہے تاہم یہ مجموعی طور پر مستحکم ہے۔ آج امریکی فیڈرل ریزرو (Fed) کے چیئرمین جیروم پاول کی تقریر کے پیش نظر امریکی ڈالر کے سرمایہ کار خاصے سرگرم نظر آ رہے ہیں۔ جس کے بعد جمعے کے دن سے دفاعی انداز اپنائے ہوئے امریکی ڈالر آج تم کرنسیز کو چیلنج کرتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ آج امریکی ڈالر انڈیکس (DXY) 103.25 پر اپنی گذشتہ تین ہفتے کی سپورٹ کے پاس ہی اتار چڑھاؤ کا شکار ہے۔ جبکہ آج یورو کو جرمن صنعتی پیداواری رپورٹ (Industrial Production) رپورٹ کے مثبت اعداد و شمار سے بھی تقویت ملی ہے۔ جس کے مطابق نومبر 2022ء کے دوران صنعتی پیداوار میں 0.2 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اسکے علاوہ یورو زون کے Investor Confidence رپورٹ کے بھی یورو پر مثبت اثرات دیکھے گئے ہیں۔ گذشتہ روز European Economic Bulletin میں یورپی زون کے wages میں مارکیٹ کی توقعات سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ تاہم آج عالمی مارکیٹس (Global Markets) فیڈرل ریزرو کے سربراہ کی تقریر کے پیش نظر محدود رینج میں ہی ٹریڈ کر رہی ہیں۔
ٹیکنیکی تجزیہ
آج EUR/USD اپنی مئی 2022ء کی سطح پر بحال ہوا ہے اور اپنی تمام Trend Lines اور Moving Averages سے اوپر ٹریڈ کر رہا ہے۔ تاہم اسکے موجودہ اتار چڑھاؤ کو دیکھتے ہوئے ٹیکنیکی انڈیکیٹرز موجودہ سطح پر محدود پیمانے پر اصلاح (Correction) کی پیشگوئی کر رہے ہیں جس کے بعد یہ اپنی اسٹرینتھ کو جمع کر اوپر کے لیولز کی طرف پیشقدمی کر سکتا ہے۔ اسکے مومینٹم انڈیکیٹرز اسے 53 فیصد Bullish جبکہ 33 فیصد Bearish اور 14 فیصد Sideways ظاہر کر رہے ہیں۔ اس طرح یورو کا مجموعی جھکاؤ اور ارتکاز بھی Bullish ہے۔ اسکی مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 1.0730, 1.0770 اور 1.0800 ہیں جبکہ سپورٹ لیولز 1.0700, 1.0650 اور 1.0550 ہیں۔ اسکا ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس (RSI) 61 پر ہے جو کہ خریداری کا ایکشن ظاہر کر رہا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔