یورو کا مثبت مومینٹم، پاؤنڈ اور فرانک کی منفی سمت میں ٹریڈ

یورپی اور امریکی فوریکس سیشنز (European & U.S FX Sessions) کے دوران ملے جلے رجحان کے ساتھ ٹریڈ جاری ہے۔ آج امریکی فیڈرل ریزرو (Fed) کے سربراہ جیروم پاول کی تقریر اور کسی مثبت ٹریگرز کے انتظار میں عالمی مارکیٹس کسی سمت کے بغیر ٹریڈ کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔ امریکی ڈالر کے مقابلے میں یورو (EUR/USD) آج 0.10 فیصد تیزی کے ساتھ 1.0740 کی سطح پر محتاط انداز میں پیشقدمی کر رہا ہے۔ جبکہ سوئس فرانک کے مقابلے میں امریکی ڈالر (USD/CHF) 0.40 فیصد اوپر 0.9220 کی سطح پر مثبت مومینٹم کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔ دوسری طرف امریکی ڈالر کے خلاف برطانوی پاؤنڈ (GBP/USD) آج 0.181 فیصد گراوٹ کے ساتھ 1.2160 پر آ گیا ہے۔ برطانوی پاؤنڈ کے مقابلے میں یورو (EUR/GBP) 0.360 فیصد تیزی کے ساتھ 0.8830 پر مثبت انداز میں آگے بڑھ رہا ہے۔

آسٹریلین ڈالر آج صبح سے تمام بڑی عالمی کرنسیز کے خلاف گراوٹ کا شکار دکھائی دے رہا ہے۔ یورپی ٹریڈنگ سیشن میں بھی آسٹریلیئن ڈالر کا منفی مومینٹم جاری ہے جبکہ اس کے مقابلے میں یورو (EUR/AUD) 0.320 فیصد تیزی کے ساتھ 1.5770 پر جارحانہ انداز میں اوپر کے لیولز کی طرف پیشقدمی کر رہا ہے۔ نیوزی لینڈ ڈالر کے مقابلے میں یورو (EUR/NZD) 0.040 فیصد مستحکم ہو کر 1.6840 کی سطح پر بااعتماد انداز میں آگے بڑھ رہا ہے۔ یورپی کرنسی کے خلاف جاپانی ین (JPY/EUR) 0.142 فیصد کمی کے ساتھ 0.7060 پر منفی پیشرفت کر رہا ہے۔ اپنے کینیڈین ہم منصب کے مقابلے میں امریکی ڈالر (USD/CAD) 0.170 فیصد تیزی کے ساتھ 1.3410 پر مثبت انداز میں آگے بڑھ رہا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button