یورو کی قدر میں گراوٹ 21DMA سے نیچے آ گیا۔
آج یورپی فاریکس سیشنز (EU FX Sessions) کے دوران یورو کی قدر میں گراوٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔ آج یورو جرمن افراط زر کی رپورٹ (German Inflation data) کے متوقع بلند اعداد و شمار کے انتظار میں Bearish Rally کا شکار ہوا ہے اور وسط دسمبر 2022ء کی سطح 1.0500 کی مضبوط سپورٹ سے نیچے آ گیا ہے۔ تاہم یورپی کرنسی بار بار اس سطح کو ٹیسٹ کر رہی ہے۔ اسکے علاوہ امریکی ڈالر کی طلب (Demand) میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ یورو کے سرمایہ کاروں کے سائیڈ لائن ہونے اور امریکی ڈالر کی طلب میں اضافے کے دو طرفہ اثرات کی وجہ سے امریکی ڈالر کے مقابلے میں یورو (EUR/USD) آج بری طرح سے گراوٹ کا شکار ہوا ہے۔حالانکہ آج ایشیائی سیشنز کے آغاز تک EUR/USD اپنی کئی ماہ کی بلند ترین سطح 1.0700 کو برقرار رکھے ہوئے Bullish رویہ اپنائے ہوئے تھا۔ تاہم یورپی سیشنز کے دوران امریکی ڈالر کہ قدر میں ہونیوالے مسلسل اضافے سے یورو اپنا مومینٹم برقرار نہ رکھ سکا۔ دوسری طرف عالمی اسٹاکس (Global Stocks) کی طلب و قدر میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے (ماسوائے EuroStoxx کے جو کہ آج مسلسل Bearish مومینٹم اختیار کئے ہوئے ہے۔ آج کی جرمن CPI Report اس اعتبار سے بھی اہم ہے کہ یہ 2023ء میں کسی بھی یورپی ملک کا جاری ہونیوالا پہلا ڈیٹا ہے اور ابتدائی تخمینہ 9 فیصد کی ریکارڈ سطح کا دیا گیا ہے۔ جس کے بعد یورو میں مزید گراوٹ متوقع ہے۔
ٹیکنیکی تجزیہ
آج یورپی ٹریڈنگ سیشنز کے دوران امریکی ڈالر کے مقابلے میں یورو (EUR/USD) کا ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس (RSI) 30 تک گر گیا ہے جو کہ Bearish Channel کے آغاز اور فروخت کے رجحان کو ظاہر کر رہا ہے۔ اسوقت یورو اپنی 21، 50 اور 100DMA سے نیچے آ گیا ہے۔ واضح رہے کہ اسکی 50SMA بھی 1.0650 ہے۔ جو کہ اسوقت یورو کے لئے 1.0600 کے نفسیاتی لیول (Psychological Level) سے اوپر پہلی بڑی مزاحمتی حد (Resistance Level) ہے۔ جبکہ اس سے اوپر دوسری اور اہم ترین نفسیاتی حد 1.0700 کی سطح ہے۔ یہ اس لحاظ سے بھی اہم ہے کہ یورو کی موجودہ ٹرینڈ لائن کا اوپر والا حصہ بھی یہی ہے۔ اگر نیچے کی طرف سپورٹ لیولز کا جائزہ لیں تو پہلا سپورٹ لیول 1.0530 ہے جس کے بعد نفسیاتی سپورٹ کا بڑا لیول 1.0500 اور اس سے نیچے 1.0470 کی سطح ہے جو کہ ٹیکنیکی اعتبار سے یورو کے Bearish Area کا آغاز ہے۔ یورو کے مومینٹم انڈیکیٹرز اسے 25 فیصد Bullish اور 50 فیصد Bearish جبکہ 25 فیصد ہی Sideways ظاہر کر رہے ہیں۔ اس طرح اسکا مجموعی جھکاؤ اور ارتکاز (Bias) بھی Bearish ہے۔ جبکہ ٹیکنیکی انڈیکیٹرز موجودہ سطح پر فروخت کا رجحان ظاہر کر رہے ہیں۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔