EURUSD کی Eurozone CPI Report ریلیز کئے جانے کے بعد محدود رینج میں ٹریڈ.
Weaker Inflation Data Sparks Investor Caution Amid Hints of ECB Rate Cuts

آج Eurozone CPI Report جاری ہونے کے بعد EURUSD دباؤ میں آ گیا۔ رپورٹ میںConsumer Price Index کے اعداد و شمار توقعات سے منفی رہے. جس کی وجہ سے یورپی سرمایہ کار محتاط نظر آئے۔ اس کے نتیجے میں Euro کی طلب میں کمی دیکھی گئی اور اسکی قدر نفسیاتی ہدف کے قریب ٹریڈ کرتی ہوئی نظر آئی۔
Eurozone CPI Report کی تفصیلات
European Statistics Bureau کے مطابق Headline Inflation کی سالانہ شرح 1.9 فیصد رہی. جو اپریل کی 2.5 فیصد کی سطح سے حیرت انگیز طور پر کم رہی ۔ تاہم ماہرین اس صورتحال کو ایک Inflationary Shock قرار دے رہے ہیں ۔
اسی طرح، Core CPI کی شرح 2.4 فیصد ریکارڈ کی گئی. جو 2.5 فیصد کی مارکیٹ توقعات کے مقابلے میں کم تھی۔ اس کا مطلب ہے کہ یورپی خطے میں Inflation اپنی کم ترین سطح پر آ گیا ہے۔ جو کہ اس سے پہلے فروری 2022 میں ریکارڈ کی گئی تھی.
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ رپورٹ European Economy کے لیے مثبت اشارے دے رہی ہے. اور اگر مہنگائی کی کمی کا تسلسل برقرار رہا، تو ECB کی Monetary Policy متاثر ہو سکتی ہے۔ یورپی معیشت میں بہتری کے امکانات پیدا ہو سکتے ہیں، خاص طور پر اگر توانائی کی قیمتوں میں استحکام رہے۔
جرمنی کی معیشت اور یورپی کرنسی
یورپ کی سب سے بڑی معیشت Germany اس وقت Recession سے باہر آ رہی ہے ہے. لیکن اس کے باوجود European Common Currency کو کوئی خاص فائدہ نہیں پہنچا۔ دوسری طرف، France, Spain اور Italy نے Energy Crisis پر کسی حد تک قابو پا لیا ہے. جو یورپی معیشت کے لیے مثبت خبر سمجھی جا رہی ہے۔
اس رپورٹ کے بعد امکان ہے کہ European Central Bank آئندہ ماہ بھی Policy Rates میں کمی کا سلسلہ جاری رکھے گا. اگرچہ German Economic Crisis ابھی بھی ایک مسئلہ بنا ہوا ہے۔
EURUSD پر اثرات
EURUSD کی ٹریڈنگ آج رEurozone CPI Report کے بعد محدود دائرے میں رہی. اور اس وقت 1.1400 کے قریب ٹریڈ ہو رہا ہے۔ تکنیکی تجزیہ کے مطابق، Euro اپنی تمام Moving Averages سے اب بھی اوپر ہے. جبکہ Relative Strength Index (RSI) 50 کے قریب ہے، جو Oversold Conditions کی نشاندہی کر رہا ہے۔
Eurozone CPI Report کے اعداد و شمار توقعات سے کم رہے، لیکن اس کے باوجود یورپی معیشت کو درپیش چیلنجز برقرار ہیں۔ European Central Bank کی آئندہ پالیسی اہم ہوگی، اور سرمایہ کار اس پر نظر رکھے ہوئے ہیں کہ آیا شرح سود میں مزید کمی کی جائے گی یا نہیں۔

Source: https://ec.europa.eu/eurostat
Detailed European Inflation Report: https://ec.europa.eu/eurostat/databrowser/bookmark/4ad27e6f-358a-4a3d-82a0-587d69a833eb?lang=en
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔