شرح سود میں متوقع اضافہ، یورپی اسٹاکس میں منفی رجحان

آج یورپی مرکزی بینک (ECB) کی طرف سے ڈیووس میں افراط زر (Inflation) کو کنٹرول کرنے کے لئے دیئے گیے بیان کے بعد یورپی اسٹاکس میں رسک فیکٹر کی وجہ سے منفی رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ گذشتہ روز وال اسٹریٹ میں بھی عالمی اسٹاکس (Global Stocks) میں شدید سیلنگ دیکھی گئی۔ معاشی ماہرین کے مطابق اسوقت عالمی سطح پر تمام مرکزی بینک شرح سود (Interest rate) میں اضافہ کرنے اور مانیٹری پالیسیز کا ازسر نو جائزہ لینے میں مصروف ہیں ایسے میں اسٹاکس کی ٹریڈنگ میں رسک فیکٹر بہت زیادہ بڑھ چکا ہے، جس کی وجہ سے انکی طلب (Demand) میں نمایاں کمی ہوئی ہے اور رواں ماہ کے دوران یہ سلسلہ جاری رہ سکتا ہے۔

آج FTSE100 میں منفی رجحان کے ساتھ ٹریڈ جاری ہے۔ انڈیکس 101 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 7728 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ آج اسکی بلند ترین سطح 7728 اور بلند ترین 7830 ہے۔ جبکہ اسوقت تک مارکیٹ میں 19 کروڑ 70 لاکھ شیئرز کا لین دین ہوا ہے۔ ادھر DAX30 میں بھی شدید گراوٹ دیکھی جا رہی ہے۔ انڈیکس 253 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 15 ہزار کی سطح سے نیچے 14924 کی سطح پر ٹریڈ کر رہی ہے۔ اسکی ٹریڈنگ رینج 14913 سے 15134 کے درمیان ہے۔ جبکہ اسوقت تک مارکیٹ میں 2 کروڑ 31 لاکھ شیئرز کا لین دین ہو چکا ہے جو کہ معمول سے 40 فیصد تک کم ہے۔ CAC40 بھی 122 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 6960 پر سست روی اور منفی سمت میں ٹریڈ کر رہا ہے۔ آج اسکا آغاز 7047 سے ہوا ہے۔ بلند ترین سطح 7056 اور کم ترین 6956 ہے جبکہ آج مارکیٹ میں شیئر والیوم میں نمایاں کمی نظر آ رہی ہے اور اسوقت تک 2 کروڑ 56 لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا ہے۔

یورپ کی سب سے بڑی اسٹاک مارکیٹ اٹلی کی FTSEMIB میں دیگر تمام یورپی مارکیٹس کے مقابلے میں زیادہ منفی رجحان ہے۔ انڈیکس 382 پوائنٹس نیچے آ کر 25668 پر پہنچ گیا ہے۔ آج اطالوی مارکیٹ کی ٹریڈنگ رینج 25639 سے 25976 کے درمیان ہے اور مارکیٹ میں 29 کروڑ 73 لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا ہے۔ HEX میں 118 پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے۔ انڈیکس 11109 کی سطح پر آ گیا ہے۔ دوسری طرف سوئس مارکیٹ انڈیکس (SMI) میں بھی منفی انداز میں ٹریڈ جاری ہے۔ انڈیکس 92 پوائنٹس کی کمی سے 11274 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ اسپین کے IBEX35 میں شدید گراوٹ واقع ہوئی ہے۔ انڈیکس 192 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 8741 کی سطح پر مندی کا شکار ہے۔ جبکہ اسکی ٹریڈنگ رینج 8736 سے 8894 کے درمیان ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button