Chart Pro 👤 لاگ ان (Login)
فاریکس

مشرق وسطیٰ کی کشیدگی سے امریکی ڈالر کی طلب میں اضافہ، AUDUSD کی محتاط ٹریڈ

اہم نکات

  • AUDUSD میں غیر یقینی صورتحال پیدا کی ہے۔
  • آبنائے ہرمز عالمی توانائی اور تجارت کے لیے ایک انتہائی اہم راستہ ہے۔
  • اس خطے میں کسی بھی بڑے تنازع یا سپلائی میں رکاوٹ کے خدشات سے سرمایہ کاروں کے ٹرینڈز تیزی سے تبدیل ہو سکتے ہیں۔
Robina Adeel
Robina Adeel

85 مشاہدات

Australian Dollar Currency Notes
Australian Dollar Currency Notes

مشرق وسطیٰ میں حالیہ Geopolitical Developments نے عالمی مارکیٹس خصوصاً AUDUSD میں غیر یقینی صورتحال پیدا کی ہے۔ آبنائے ہرمز عالمی توانائی اور تجارت کے لیے ایک انتہائی اہم راستہ ہے۔ اس خطے میں کسی بھی بڑے تنازع یا سپلائی میں رکاوٹ کے خدشات سے سرمایہ کاروں کے ٹرینڈز تیزی سے تبدیل ہو سکتے ہیں۔

ایسی صورتحال میں سرمایہ کار عام طور پر نسبتاً محفوظ اثاثوں کی طرف منتقل ہوتے ہیں، جس سے امریکی ڈالر کو فائدہ پہنچ سکتا ہے۔ اس کا براہ راست اثر AUDUSD پر پڑتا ہے کیونکہ آسٹریلوی ڈالر کو ایک Risk-Sensitive Currency سمجھا جاتا ہے۔

اہم نکات۔

  • AUDUSD کے تیکنیکی جائزے سے ظاہر ہوتا ہے کہ جوڑی 100 دنوں کی Simple Moving Average اور Bollinger Middle Band سے اوپر موجود ہونے کی وجہ سے مجموعی طور پر ایک Constructive Bullish Bias برقرار رکھے ہوئے ہے۔

  • مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی نے عالمی مارکیٹس میں غیر یقینی صورتحال کو بڑھایا ہے۔

  • فیڈرل ریزرو کی سخت مانیٹری پالیسی اور شرح سود میں اضافے کی توقعات امریکی ڈالر کی طلب کو سہارا دے رہی ہیں۔

  • فوری مزاحمتی سطح تقریباً 0.7205 پر Bollinger Upper Band کے قریب موجود ہے۔

  • ابتدائی سپورٹ تقریباً 0.7105 پر موجود ہے، جبکہ 100 دنوں کی Simple Moving Average تقریباً 0.7078 پر اہم سپورٹ فراہم کر رہی ہے۔

ایران پر امریکی حملہ اور کشیدگی سے امریکی ڈالر کی طلب میں اضافہ۔

ایران پر امریکی حملے نے مشرق وسطیٰ میں جاری جغرافیائی سیاسی کشیدگی کو ایک بار پھر نمایاں کر دیا ہے۔ 30 اگست 2026 کو امریکی فورسز نے ایران کے لارک جزیرے پر دو ایرانی لانچرز کو نشانہ بنایا۔ امریکی حکام کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب ان لانچرز کے ذریعے Strait of Hormuz میں سمندری بارودی سرنگیں نصب کرنے کی تیاری کر رہا تھا۔

یہ کارروائی ایک ماہ سے زائد عرصے کے نسبتاً کم فوجی تصادم کے بعد ہوئی، جس سے خطے میں دوبارہ کشیدگی بڑھنے کے خدشات پیدا ہوئے ہیں۔ امریکی حملے کے بعد ایران نے اردن میں موجود امریکی فورسز سے منسلک شاہ حسین اور الازراق ایئر بیس کی جانب بیلسٹک میزائل داغے۔ امریکی حکام کے مطابق آنے والے بیشتر میزائلوں کو روک لیا گیا۔

Federal Reserve کی پالیسی اور شرح سود کی توقعات

امریکی معیشت، افراط زر (Inflation) اور روزگار سے متعلق اعداد و شمار Federal Reserve کی مانیٹری پالیسی کے لیے انتہائی اہم ہیں۔

اگر مارکیٹ کو توقع ہو کہ Federal Reserve شرح سود میں اضافہ کرے گا یا شرح سود کو طویل عرصے تک بلند رکھے گا، تو امریکی ڈالر کی طلب میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ بلند امریکی شرح سود سرمایہ کاروں کے لیے ڈالر سے منسلک اثاثوں کو نسبتاً زیادہ پرکشش بنا سکتی ہے۔ یہی صورتحال AUDUSD کے لیے دباؤ کا باعث بن سکتی ہے۔

اسی وجہ سے 0.7150 کے آس پاس AUDUSD کے لیے مزید اوپر جانا ایک چیلنج بن گیا ہے۔

دوسری جانب آسٹریلوی معیشت کو Commodity Exports، خصوصاً صنعتی دھاتوں کی عالمی طلب سے مدد مل سکتی ہے۔ تاہم اگر Federal Reserve کا موقف زیادہ سخت رہتا ہے تو آسٹریلوی ڈالر کے مقابلے میں امریکی ڈالر کو اضافی فائدہ حاصل ہو سکتا ہے۔

AUDUSD کا تیکنیکی جائزہ

موجودہ حالات میں یہ تجزیہ خاص طور پر اہم ہے کیونکہ AUD/USD کو ایک ہی وقت میں تکنیکی اور بنیادی دونوں عوامل متاثر کر رہے ہیں۔

روزانہ کے چارٹ پر AUDUSD کا اسپاٹ ریٹ 100 دنوں کی Simple Moving Average اور Bollinger Middle Band سے اوپر برقرار ہے۔ یہ صورتحال ظاہر کر رہی ہے کہ معمولی گراوٹ (Shallow Pullbacks) کے دوران بھی مارکیٹ میں بنیادی طلب (Underlying Demand) موجود ہے۔

مزید برآں، 14 روزہ ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس تقریباً 62.7 پر مثبت زون میں موجود ہے۔ یہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ اوپر کی طرف مومینٹم مضبوط ہے، تاہم جوڑی ابھی Overbought زون میں داخل نہیں ہوئی۔

سپورٹ اور مزاحمتی سطحیں

اگر ہم تیکنیکی بنیادوں پر جائزہ لیں تو چند اہم قیمتوں کی سطحیں مارکیٹ کے اگلے رخ کا تعین کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔ اس وقت اوپر کی جانب 0.7205 ایک اہم مزاحمتی سطح کے طور پر سامنے آ رہی ہے، جو Bollinger Upper Band کے قریب موجود ہے۔

اگر AUDUSD اس سطح کو مضبوطی سے عبور کرنے میں کامیاب رہتا ہے اور قیمت کچھ وقت تک اس کے اوپر برقرار رہتی ہے، تو یہ بلش مومینٹم میں مزید اضافے کا اشارہ ہو سکتا ہے اور جوڑی کے لیے مزید اوپر جانے کی گنجائش پیدا ہو سکتی ہے۔

دوسری جانب، نیچے کی طرف 0.7105 ابتدائی سپورٹ کے طور پر اہم ہے، جو Bollinger Middle Band کے قریب واقع ہے۔ اگر قیمت معمولی کمی کے بعد اس سطح پر آ کر دوبارہ سنبھلتی ہے تو یہ اس بات کی علامت ہو سکتی ہے کہ خریدار اب بھی مارکیٹ میں موجود ہیں اور موجودہ تیزی کے ٹرینڈ کو برقرار رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں

اگر AU/USD مزید دباؤ کا شکار ہوتا ہے تو اگلی اہم سطح 0.7078 کے قریب موجود 100 روزہ SMA ہے۔ یہ درمیانے درجے کی سپورٹ کے طور پر کام کر سکتی ہے۔ قیمت کا اس سطح سے اوپر برقرار رہنا مجموعی Bullish Structure کے لیے مثبت اشارہ سمجھا جائے گا، جبکہ اس کے نیچے مسلسل کمزوری مارکیٹ کے موجودہ رجحان پر سوال اٹھا سکتی ہے۔

آپ کا کیا خیال ہے۔ کیا بنیادی اور ٹیکنیکی عوامل آسٹریلوی ڈالر کو اوپر کی سطح دوبارہ حاصل کرنے میں مدد کریں گے۔ اپنے خیالات کا اظہار کمنٹس باکس میں کریں۔

اہم وضاحت۔

Urdu Markets کی جانب سے فراہم کردہ تمام معلومات، تجزیے، اعداد و شمار، خبریں، مارکیٹ ڈیٹا اور دیگر مواد صرف معلوماتی اور تعلیمی مقاصد کے لیے پیش کیے جاتے ہیں۔ یہ مواد کسی بھی صورت میں مالیاتی، سرمایہ کاری یا ٹریڈنگ مشورہ تصور نہیں کیا جانا چاہیے۔

قارئین کسی بھی Trading Decision، سرمایہ کاری یا دیگر مالیاتی فیصلے سے قبل اپنی تحقیق کریں اور ضرورت کے مطابق کسی مستند مالیاتی مشیر سے مشورہ حاصل کریں۔ Urdu Markets اپنی ویب سائٹ پر دستیاب معلومات کی بنیاد پر کیے گئے کسی بھی Trading Decision یا سرمایہ کاری کے نتیجے میں ہونے والے ممکنہ نقصان یا منافع کی ذمہ داری قبول نہیں کرتا۔

⚠ تجزیہ ڈسکلیمر

یہ تجزیہ صرف تعلیمی و معلوماتی مقاصد کے لیے ہے اور اسے سرمایہ کاری کا مشورہ نہ سمجھا جائے۔ مارکیٹ میں نقصان کا خطرہ موجود ہے؛ کوئی بھی فیصلہ کرنے سے پہلے اپنی تحقیق کریں یا مستند مالی مشیر سے رجوع کریں۔

📩 یہ مضمون پسند آیا؟

روزانہ ایسی ہی تازہ مارکیٹ نیوز + ای میل پر

w T 𝕏
Robina Adeel

✍ تحریر کردہ · UrduMarkets

اردو مارکیٹس کے مصنف · مالیاتی مارکیٹ تجزیہ

متعلقہ مضامین

3 مضامین
💬

تبصرے

0 گفتگو

💭

ابھی کوئی تبصرہ نہیں — پہلے تبصرہ کرنے والے آپ بن سکتے ہیں۔

🛡 تمام تبصرے ماڈریٹر کی منظوری کے بعد شائع ہوتے ہیں

🤖

اردو مارکیٹس اسسٹنٹ

لائیو مارکیٹ ڈیٹا کے ساتھ

تعلیمی معلومات — مالی مشورہ نہیں