آج KSE100 اور KSE30 کا بنیادی اور ٹیکنیکی تجزیہ۔

بنیادی تجزیہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں آج بھی گراوٹ کا تسلسل جاری ہے۔ ملک میں جاری سیاسی و معاشی عدم استحکام معاشی اعشاریوں (Financial indicators) پر انتہائی منفی اثرات مرتب کر رہا ہے۔ گذشت رات ملک کے سب سے بڑے صوبہ پنجاب کے وزیر اعلی پرویز الہی کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کر دی گئی ہے۔ دوسری طرف گورنر پنجاب نے بھی انہیں 21 دسمبر کو اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کی ہدائت کی ہے جس کے بعد سیاسی کشیدگی میں اضافہ ہو گیا ہے۔ ایسے میں PSX سے سرمایہ کاری کا انخلاء جاری ہے اور شیئر والیوم میں بھی نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔

آج KSE100 انڈیکس 395 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 40574 کی سطح پر آ گیا ہے۔ آج آغاز میں انڈیکس نے 41 ہزار کے نفسیاتی مارک کو عبور کیا اور 41037 کے بلند ترین لیول پر ٹریڈ کرتا ہوا نظر آیا۔ تاہم شیئر والیوم کی کمی اور سرمایہ کاری کے حجم میں انتہائی کمی کے بعد فروخت کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ دوسری طرف KSE30 انڈیکس بھی 133 پوانٹس کم ہو کر 15 ہزار کی نفسیاتی سپورٹ کو توڑتے ہوئے 14942 کی سطح پر گراوٹ کا سفر جاری رکھے ہوئے ہے۔

آج آغاز میں PSX میں اب تک 4 کروڑ 13 لاکھ شیئرز کی ٹریڈ ہوئی ہے جن کی قدر 90 کروڑ روپے سے زائد ہے۔ اسوقت تک 212 کمپنیاں ٹریڈ کر رہی ہیں جن میں سے 37 کی قدر میں تیزی، 169 میں کمی جبکہ 6 کی قدر میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوئی

ٹیکنیکی تجزیہ

آج KSE100 میں Bears کا راج ہے۔ آغاز میں ہی انڈیکس 40900 اور 40600 کے دو مضبوط ترین سپورٹ لیولز توڑ کر نیچے 40574 کی سطح پر آ چکا ہے۔ آج اگر ٹرینڈ لائن کو دیکھا جائے تو یہ اپنی 7 اور 21 دن کے بعد 50 روزہ Moving Average سے بھی نیچے آ چکا ہے۔ جبکہ 41 ہزار کی سطح سے نیچے Bearish Pressure انتہائی زیادہ ہو جاتا ہے۔ موجودہ سطح سے نیچے اس کے سپورٹ لیولز 40500، 40200 اور 39700 ہیں۔ اسکے مومینٹم انڈیکیٹرز اسے 80 فیصد Bearish اور 20 فیصد سائیڈ لائن ظاہر کر رہے ہیں۔ اس طرح اسکا مجموعی جھکاؤ اور ارتکاز (Bias) بھی Bearish ہے جبکہ ٹیکنیکی انڈیکیٹرز Selling کی کال دے رہے ہیں۔ موجودہ سطح سے اوپر اسکی مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) کا جائزہ لیں تو پہلی مزاحمتی حد 40600 ہے جبکہ اسکے بعد 40900 کی دوسری بڑی مزاحمتی حد ہے۔ جس سے اوپر 41 یزار کا نفسیاتی مارک اور41100 کی مزاحمتی حد ہے۔

دوسری طرف KSE30 انڈیکس میں بھی بھرپور Bearish ریلی دکھائی دے رہی ہے۔ انڈیکس نے آغاز میں ہی 15 ہزار کی نفسیاتی سپورٹ توڑ دی تھی جس کے بعد اسوقت یہ 14700 کی نفسیاتی سپورٹ (Psychological) پر موجود ہے۔ اسکے مومینٹم انڈیکیٹرز اسے 70 فیصد Bearish اور 10 فیصد Bullish جبکہ 20 فیصد Sideways یعنی نیوٹرل ظاہر کر رہے ہیں۔ اس طرح اسکا مجموعی جھکاؤ اور ارتکاز (Bias) بھی KSE100 کی طرح Bearish ہی ہے۔ موجودہ سطح پر اسکے سپورٹ لیولز 14200، 13900 اور 13600 ہیں۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button