Australian CPI Inflation میں کمی، لیکن مارکیٹ کی توقعات پوری نہ ہو سکیں۔
★اہم نکات
- •اہم نکات۔
- •Australian CPI Inflation ملکی معیشت کی کیا عکاسی کر رہی ہے؟
- •اختتامیہ
جولائی کے مہینے میں آسٹریلوی معیشت سے متعلق اہم اقتصادی اعداد و شمار جاری کیے گئے ہیں، جن کے مطابق Australian CPI Inflation میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔
آسٹریلوی محکمہ شماریات (ABS) کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین رپورٹ کے مطابق، جولائی میں سالانہ بنیادوں پر Australian CPI Inflation کم ہوکر 3.5 فیصد پر آگئی، جبکہ جون میں یہ شرح 3.8 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔ تاہم، مارکیٹ کے ماہرین اور تجزیہ کاروں کی پیشگوئی (Market Forecast) اس سے بھی کم، یعنی 3.2 فیصد تھی۔
اس کا مطلب ہے کہ اگرچہ افراط زر میں کمی ہوئی، لیکن یہ مارکیٹ کی توقعات کے مقابلے میں زیادہ رہی۔ جس نے Reserve Bank Of Australia (RBA) کی آئندہ پالیسی کے حوالے سے مارکیٹ میں دوبارہ بحث چھیڑ دی۔ رپورٹ سامنے آتے ہی Forex Market میں سرگرمی بڑھ گئی اور فاریکس ٹریڈرز نے آسٹریلین ڈالر کے حوالے سے اپنی حکمت عملیوں پر نظرثانی شروع کر دی۔
اہم نکات۔
جولائی کے دوران سالانہ Australian CPI Inflation کم ہوکر 3.5 فیصد پر آگئی، جبکہ جون میں یہ 3.8 فیصد تھی۔
مارکیٹ کی توقع تھی کہ افراط زر 3.2 فیصد تک گر جائے گی، لہٰذا حقیقی انفلیشن توقع سے زیادہ رہی۔
ماہانہ بنیادوں پر Consumer Price Index میں 1.0 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ گزشتہ ماہ 0.1 فیصد کمی ہوئی تھی۔
Trimmed Mean CPI سالانہ بنیادوں پر 3.6 فیصد پر رہی، جو بنیادی افراط زر کا دباؤ برقرار رہنے کی نشاندہی کر رہی ہے۔
رپورٹ جاری ہونے کے بعد آسٹریلین ڈالر میں خریداری کا رجحان دیکھا گیا اور AUDUSD کی قدر میں اضافہ ہوا۔
Australian CPI Inflation ملکی معیشت کی کیا عکاسی کر رہی ہے؟
Australian CPI Inflation آسٹریلیا میں صارفین کی جانب سے خریدی جانے والی اشیاء اور خدمات کی قیمتوں میں تبدیلی کی پیمائش کرنے والا اہم معاشی اشاریہ ہے۔ آسٹریلوی بیورو آف سٹیٹسٹکس (ABS) کی جانب سے جاری کیا جانے والا یہ ڈیٹا معیشت میں قیمتوں کے دباؤ کی سمت سمجھنے میں مدد دیتا ہے۔ Consumer Price Index (CPI) آسٹریلیا میں افراط زر کی پیمائش کا بنیادی اشاریہ ہے۔
جب Australian CPI Inflation میں کمی آتی ہے تو عام طور پر اسے قیمتوں کے دباؤ میں کمی کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ تاہم، آسٹریلوی مرکزی بینک یعنی Reserve Bank Of Australia (RBA) صرف مجموعی Consumer Price Index کو نہیں دیکھتا بلکہ بنیادی افراط زر کے رجحانات کو بھی اہمیت دیتا ہے۔
یہ ڈیٹا اس لیے بھی اہم ہے کیونکہ افراط زر کی رفتار Interest Rates، صارفین کی قوت خرید، کاروباری اخراجات اور ملکی کرنسی کی قدر کے رجحانات پر اثر ڈال سکتی ہے۔
رپورٹ کی مطابق حقائق اور توقعات میں کتنا فرق ہے؟
جولائی کی رپورٹ میں سب سے اہم بات یہ رہی کہ سالانہ افراط زر میں کمی کے باوجود ماہانہ قیمتوں کا دباؤ دوبارہ بڑھا۔ جولائی میں ماہانہ Consumer Price Index میں 1.0 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ گزشتہ ماہ 0.1 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔
مارکیٹ کی توقع تھی کہ ماہانہ بنیادوں پر ہونے والا اضافہ 0.8 فیصد تک محدود رہے گا، لیکن اصل اعداد و شمار 1.0 فیصد رہے۔ یہ فرق اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ اگرچہ سالانہ Australian CPI Inflation کا رجحان نیچے کی جانب ہے، لیکن قلیل المدتی ماہانہ قیمتوں کا دباؤ اب بھی آسٹریلوی معیشت میں موجود ہیں۔

Trimmed Mean CPI کیا ظاہر کر رہی ہے؟
Trimmed Mean CPI بنیادی افراط زر (Core Inflation) کا ایک اہم پیمانہ ہے۔ اس میں قیمتوں میں غیر معمولی اتار چڑھاؤ رکھنے والے اجزا کو الگ کرکے مہنگائی کے نسبتاً مستحکم رجحان کو سمجھنے کی کوشش کی جاتی ہے۔
جولائی کے دوران Trimmed Mean CPI سالانہ بنیادوں پر 3.6 فیصد پر رہی، جبکہ ماہانہ بنیادوں پر اس میں 0.5 فیصد اضافہ ہوا۔ یہ بنیادی قیمتوں کے دباؤ کے برقرار رہنے کی نشاندہی کرتا ہے۔
اہم اعداد و شمار یہ ہیں ظاہر کر رہے ہیں کہ حقیقی افراط زر میں 3.6 فیصد اضافہ ہوا جبکہ ماہانہ بنیادوں پر اضافے کی شرح 0.5 فیصد رہی ہے۔ علاوہ ازیں بنیادی انفلیشن یعنی Real Inflation اب بھی ریزرو بینک آف آسٹریلیا کے مقرر کردہ ہدف سے اوپر ہے۔
یہ اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ آسٹریلوی معیشت میں بنیادی قیمتوں کا دباؤ مکمل طور پر ختم نہیں ہوا۔ اس لیے صرف کنزیومر پرائس انڈیکس میں کمی کو دیکھ کر یہ نتیجہ اخذ کرنا قبل از وقت ہوگا کہ افراط زر کا مسئلہ مکمل طور پر حل ہو چکا ہے۔
AUDUSD کا ردعمل
جیسے ہی Australian CPI Inflation کے اعداد و شمار سامنے آئے، ایشیئن سیشنز میں آسٹریلین ڈالر کی خریداری کا نیا رجحان دیکھا گیا۔ اگرچہ سالانہ Australian CPI Inflation 3.5 فیصد تک کم ہوئی، لیکن یہ 3.2 فیصد کی پیشگوئی سے زیادہ رہی۔ مارکیٹ نے اسے اس بات کے اشارے کے طور پر لیا کہ Reserve Bank Of Australia فوری طور پر شرح سود میں کمی کی جانب نہیں بڑھے گا۔
رپورٹ جاری ہونے کے بعد AUDUSD کی جوڑی 0.13 فیصد اضافے کے ساتھ 0.7172 پر ٹریڈ کرتی دیکھی گئی۔ ٹریڈرز اور سرمایہ کاروں نے اس ڈیٹا کو آسٹریلین ڈالر کے لیے مثبت سمجھا کیونکہ توقع سے زیادہ افراط زر نے Monetary Policy میں فوری نرمی کے امکانات کو محدود کر دیا۔
اختتامیہ
آج جاری ہونے والی Australian CPI Inflation کے اعداد و شمار نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ معاشی مارکیٹ میں اصل ڈیٹا اور مارکیٹ کی توقعات کے درمیان فرق انتہائی اہمیت رکھتا ہے۔ سالانہ مافراط زر میں کمی کا رجحان بظاہر مثبت پیش رفت ہے، لیکن مارکیٹ توقعات سے کم ریڈنگ نے یہ ظاہر کیا کہ قیمتوں کا دباؤ ابھی مکمل طور پر ختم نہیں ہوا۔
اس کے علاوہ Trimmed Mean Inflation کا 3.6 فیصد پر برقرار رہنا بھی اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ بنیادی افراط زر اب بھی Reserve Bank Of Australia کے لیے ایک اہم چیلنج ہے۔ ٹریڈرز اور سرمایہ کاروں کی حثیت سے، صرف ایک معاشی نمبر پر فیصلہ کرنے کے بجائے مجموعی معاشی منظرنامہ، م ارکیٹ توقعات اور مرکزی بینک کے ممکنہ ردعمل کو سمجھنا زیادہ اہم ہے۔
آپ کی رائے کیا ہے؟ کیا Reserve Bank Of Australia کو آنے والے مہینوں میں شرح سود میں مزید اضافہ کرنا چاہیے یا موجودہ مانیٹری پالیسی برقرار رکھنی چاہیے؟ اپنی رائے کمنٹس میں ضرور شیئر کریں۔
اہم وضاحت
Urdu Markets کی جانب سے فراہم کردہ تمام معلومات، تجزیے، اعداد و شمار، خبریں، مارکیٹ ڈیٹا اور دیگر مواد صرف معلوماتی اور تعلیمی مقاصد کے لیے پیش کیے جاتے ہیں۔ یہ مواد کسی بھی صورت میں مالیاتی، سرمایہ کاری یا ٹریڈنگ مشورہ تصور نہیں کیا جانا چاہیے۔
ہمارے قارئین کسی بھی کاروباری فیصلے، سرمایہ کاری یا دیگر مالیاتی فیصلے سے قبل اپنی تحقیق کریں اور ضرورت کے مطابق کسی مستند معاشی ایڈوائزر سے مشورہ حاصل کریں۔ Urdu Markets بحثیت ادارہ اپنی ویب سائٹ پر دستیاب معلومات کی بنیاد پر کیے گئے کسی بھی Trading Decision یا سرمایہ کاری کے نتیجے میں ہونے والے ممکنہ نقصان یا منافع کی ذمہ داری قبول نہیں کرتا۔
⚠ تجزیہ ڈسکلیمر
یہ تجزیہ صرف تعلیمی و معلوماتی مقاصد کے لیے ہے اور اسے سرمایہ کاری کا مشورہ نہ سمجھا جائے۔ مارکیٹ میں نقصان کا خطرہ موجود ہے؛ کوئی بھی فیصلہ کرنے سے پہلے اپنی تحقیق کریں یا مستند مالی مشیر سے رجوع کریں۔📩 یہ مضمون پسند آیا؟
روزانہ ایسی ہی تازہ مارکیٹ نیوز + ای میل پر
متعلقہ موضوعات
متعلقہ مضامین
3 مضامینتبصرے
0 گفتگو
ابھی کوئی تبصرہ نہیں — پہلے تبصرہ کرنے والے آپ بن سکتے ہیں۔