گولڈ 8 ماہ کی بلند ترین سطح پر، Bullish ریلی جاری

بنیادی جائزہ

آج گولڈ 1900 کی نفسیاتی حد (Psychological resistance) کو عبور کر کے 8 ماہ (مئی 2022ء) کی بلند ترین سطح سے اوپر آ گیا ہے۔ سنہری دھات کی Bullish ریلی گذشتہ روز امریکی CPI Report کے مثبت اعداد و شمار کے اجراء کے بعد ڈالر انڈیکس (DXY) کے نیچے آنے اور امریکی ڈالر (USD) کے دفاعی انداز اختیار کر لینے سے جارحانہ انداز اختیار کر گئی۔ آج صبح ایشیائی سیشنز (Asian Sessions) کے دوران امریکی ڈالر کی قدر میں کسی حد تک بحالی کے بعد گولڈ 19 سو کے ہدف کے قریب اپنی اسٹرینتھ کو جمع کرتا رہا تاہم یورپی سیشنز کے دوران تیزی کی تازہ ترین لہر کے ساتھ اس نے 19 سو کا ہدف عبور کر لیا۔ اسوقت یہ اس مارک سے اوپر 1910 ڈالرز کی پہلی مزاحمتی حد کے بالکل ٹریڈ کر رہا ہے۔ یہاں یہ بتاتے چلیں کہ امریکی افراط زر کے ڈیٹا میں نومبر 2022ء کے 7.1 فیصد کے مقابلے میں 6.5 فیصد کی شرح کے اعداد و شمار امریکی معیشت میں کساد بازاری (Recession) کے رسک فیکٹر کو کم کر دیا ہے۔ جس کے بعد کماڈٹیز بالخصوص گولڈ کی طلب (Demand) میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ ماہرین تیزی کا یہ تسلسل فروری 2023ء کے FOMC کے فیصلے تک جاری رہنے کی پیشگوئی کر رہے ہیں۔ CPI ڈیٹا کے علاوہ حقیقی افراط زر (Core CPI) میں کمی کے اعداد و شمار بھی امریکی ڈالر کو پسپائی اختیار کرنے پر مجبور کر رہے ہیں۔ دوسری طرف چینی معیشت کی بحالی اور آنیوالی مثبت معاشی رپورٹس کے نتیجے میں بھی عالمی معیشت پر کساد بازاری کے خطرات میں کمی واقع ہو رہی ہے۔ اس صورتحال میں ہم کہہ سکتے ہیں کہ آنیوالے دنوں میں بھی سنہری دھات کی چمک سرمایہ کاروں کی آنکھوں کو خیرہ کرتی رہے گی۔

ٹیکنیکی تجزیہ

ٹیکنیکی نقطہ نظر سے اسوقت گولڈ کے انڈیکیٹرز 1910 سے نیچے خریداری کا رجحان ظاہر کر رہے ہیں۔ جبکہ اس کے مومینٹم انڈیکیٹرز اسے 50 فیصد Bullish اور 30 فیصد Bearish جبکہ 20 فیصد Sideways ظاہر کر رہے ہیں اسطرح اسکا مجموعی جھکاؤ اور ارتکاز بھی Bullish ہے۔ اسکے ٹرینڈز کا جائزہ لیں تو اسکی 20SMA موجودہ لیول سے خاصی نیچے 1829 پر ہے۔ 50SMA اسوقت 1788 پر ہے۔ اس طرح گولڈ آج اپنی تمام Moving Averaged اور ٹرینڈ لائنز سے اوپر ہے۔ اسکی مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 1910، 1930 اور 1950 پر ہیں۔ جبکہ اسکی پہلی نفسیاتی سپورٹ (Psychological Support) 1900 پر ہے۔ جس سے نیچے کے سپورٹ لیولز 1885 اور 1860 پر ہیں۔ اسکے محور (Pivots) مزاحمتی حدوں کے قریب 1909، 1920 اور 1939 ہیں۔ جبکہ سپورٹ لیولز کے قریب 1879، 1860 اور 1839 ہیں ۔ گولڈ کا ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس (RSI) 67 پر ہے جو کہ Strong Buy کی کال کو ظاہر کر رہا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button