حبکو پاور: Bearish مارکیٹ کا Bullish اسٹاک

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں آج بھی شدید گراوٹ دیکھنے میں آ رہی ہے۔ اسٹاکس کے تمام بڑے نام آج منفی رجحان کے شکار ہیں تاہم حبکو پاور جنریشن کمپنی (HUBC) آج بھی مثبت رجحان برقرار رکھے ہوئے ہے اور سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ جس کی بنیادی وجوہات میں گذشتہ دو روز میں انرجی اسٹاکس میں ہونیوالی سرمایہ کاری کے بعد حبکو کے Bulls کا متحرک ہونا ہے۔۔ آج حبکو کے شیئرز کی قدر میں 82 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور شیئر والیوم کے اعتبار سے یہ آج بھی اب تک دس بہترین اسٹاکس میں شامل ہے اور ان چند کمپنیز میں سے ہے جو کہ 6 سو پوائنٹس سے زیادہ منفی انڈیکس میں بھی مثبت مومینٹم برقرار رکھے ہوئے ہیں ۔ حب پاور کمپنی لیمیٹڈ (HUBC) نے گذشتہ عرصے کے دوران نہ صرف اپنا Bullish مومینٹم جاری رکھا۔ بلکہ سرمایہ کاری کا بہترین حجم اور متاثر کن شیئرز والیوم بھی حاصل کیا حب پاور کمپنی کو پاکستانی اسٹاکس میں سے طویل المدتی (Long Term Holding Stocks) اور Intra-Day میں ٹریڈ کیلئے موزوں ترین اسٹاک تصور کیا جاتا ہے۔ پاور جنریشن سیکٹر کی کمپنی 1991ء سے اسٹاک ٹریڈ کر رہی ہے۔ اس کا بنیادی سرمایہ 9 کروڑ شیئرز جبکہ موجودہ ادا شدہ سرمایہ (Paidup capital) ا ارب 29 کروڑ شیئرز سے تجاوز کر رہا ہے۔ جن میں سے 97 کروڑ شیئرز کی آزادانہ ٹریڈ ہو رہی ہے۔ اسطرح اسکا Free Float بھی 75 فیصد سے زائد ہے۔ ان اعداد و شمار سے کمپنی کے اسٹاکس کی مضبوط بنیادوں کی نشاندہی ہوتی ہے۔ گذشتہ ایک سال کے دوران اس کی ٹریڈ 61 روپے سے 82.75 روپے کی بلند ترین سطح تک رہی ہے۔

ٹیکنیکی تجزیہ

آج HUBC کی بلند ترین سطح 63.25 روپے اور کم ترین لیول 61 روپے رہا ہے۔ اس سے مارکیٹ کے رجحان کے ساتھ ہی HUBC کی سمت بھی بدلتی ہوئی نظر آئی لیکن مجموعی مومینٹم مثبت ہی رہا ہے۔ اور اب تک پاور جنریشن سیکٹر کا یہ اسٹاک اپنی کم ترین سطح 61 روپے سے مسلسل اوپر کی طرف بحال ہو رہا ہے۔ اور 61 روپے کی نفسیاتی سپورٹ سے اوپر 61.85 تک آ گیا ہے۔ اس سطح پر اس میں 35 لاکھ سے زائد شیئرز کی خرید و فروخت ہوئی ہے۔ جس سے آج حبکو دوبارہ Bullish مومینٹم اختیار کر گیا ہے۔ آج یہ اپنی 7 دن کی حرکاتی اوسط (7DMA) اور 20DMA سے اوپر ہے لیکن 50 اور 200DMA سے نیچے ٹریڈ کر رہا ہے۔ حب پاور اپنی کل کی سطح سے 1.34 فیصد اوپر (82 پیسے) کے اضافے کے ساتھ 61.85 روپے کی سطح پر مسلسل پیشقدمی کر رہا ہے۔ اسکی قدر کی حدوں (Trading Limits) کا جائزہ لیں تو اسکا Upper cap آج 65 روپے 61 پیسے اور Lower Lock نیچے 56 روپے 45 پیسے کی سطح پر ہے۔ اسکے مومینٹم انڈیکیٹرز اسے 48 فیصد Bullish اور 42 فیصد Bearish جبکہ 10 فیصد Sideways ظاہر کر رہے ہیں۔ اس طرح اسکا جھکاؤ اور ارتکاز (Bias) بھی Bullish ہے۔جبکہ ٹیکنیکی انڈیکیٹرز موجودہ سطح پر خریداری کا موقع ظاہر کر رہے ہیں جس کا محور 61.50 ہے۔
موجودہ سطح پر اسکی مزاحمتی حدیں (Resistance Level) 62.15 اور 62.80 جبکہ تیسری حد 63 روپے کے نفسیاتی مارک سے اوپر 63 روپے 45 پیسے پر ہے۔ اگر اسکے نفسیاتی سپورٹ کے لیولز کا جائزہ لیں تو موجودہ سطح سے نیچے اسکی پہلی سپورٹ (S1) 61 روپے 45 یے۔ جبکہ اس سے نیچے 60 روپے 80 پیسے اور 60 روپے 15 پیسے ہیں۔ اسکا طویل المیعادی ہدف 110 روپے ہے۔ اسکے ٹیکنیکی انڈیکیٹرز موجودہ سطح کے قریب 61.50 کے لیول پر Strong Buy کی نشاندہی کر رہے ہیں۔ جبکہ Holding میں اسکی فروخت کا ٹارگٹ 75 روپے سے اوپر ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button