افراط زر کو کنٹرول کرنے کے لئے راستے سے نہیں ہٹیں گے۔ سربراہ یورپی بینک

یورپی مرکزی بینک (ECB) کی سربراہ کرسٹین لیگارڈ نے آج ڈیووس میں World Economic Forum میں عالمی معاشی منظرنامے کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ افراط زر (Inflation) کو کنٹرول کرنے کے لئے متعین راستے سے نہیں ہٹیں گی اور مانیٹری پالیسی میں سختی کی پالیسی کو جاری رکھا جائے گا۔ کیونکہ اگر افراط کو پھیلنے دیا گیا تو یہ خطے کی معیشت کو کساد بازاری (Recession) کا شکار کر دے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ چینی معیشت کے دروازے کھلنے کا مطلب وسیع تناظر میں یہ ہو گا کہ عالمی سطح پر افراط زر میں اضافہ ہو گا۔

انکا کہنا تھا کہ اس وقت یورپی معیشت دو طرفہ دباؤ کی شکار ہے۔ یوکرائن کی جنگ اور چینی معیشت کا عدم استحکام ۔ یہ دونوں فیکٹرز ہی یورپی افراط زر کے بڑھنے کی بنیادی وجوہات ہے۔ جس کو کنٹرول کرنے کے لئے شرح سود میں اضافہ ناگزیر ہے۔ کرسٹین لیگارڈ کی تقریر کے بعد امریکی ڈالر کے مقابلے میں یورو (EUR/USD) کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ یورپی کرنسی اپنے امریکی حریف کے مقابلے میں 1.0850 پر پہنچ گئی ہے جبکہ یورپی اسٹاکس میں ملا جلا اور منفی رجحان دیکھا گیا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button