ٹیک اسٹاکس میں سرمایہ کاری: AVN اپنی قدر بحال کرتے ہوئے۔

بنیادی جائزہ۔

آج ایوینسیون لیمیٹڈ (AVN) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) کے اختتامی سیشن میں شدید مندی کے باوجود دن بھر مستحکم نظر آیا اور اختتامی سیشن میں 34 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 67.30 پر بند ہوا ہے اور 66.75 کی سپورٹ کے بالکل قریب اپنی اسٹرینتھ جمع کرتا ہوا نظر آیا۔ گذشتہ روز اسکا اختتامیہ 66.96 پر تھا۔ آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) کے ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن کے اسٹاکس بالخصوص ٹیکنالوجی کمپنیز کے اسٹاکس میں دوسرے روز بھی تیزی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔ جس کی بنیادی وجہ پاکستان کی 2021-22 کی سالانہ ٹریڈ رپورٹ کا اجراء تھا جس میں 32 فیصد برآمدی حجم ٹیکنالوجی کے شعبے کا رہا ہے۔ تاریخ میں پہلی بار پاکستان کی ٹیکنالوجی برآمدات (Exports) 6 ارب ڈالرز سے تجاوز کر گئی ہیں۔ ٹیکنالوجی کے اسٹیک ہولڈرز میں اوینسیون لیمیٹڈ (AVN) بھی شامل ہے۔ یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) کے سرمایہ کاروں میں ایوینسیون لیمیٹڈ (AVN) انتہائی مقبول اسٹاکس میں شامل ہے۔ AVN ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن سیکٹر کی عالمی شہرت یافتہ کمپنی ہے جس کا ہیڈ آفس دوبئی (متحدہ عرب امارات) میں ہے جبکہ پاکستان میں کمپنی نے اپنا آفس 26 مارچ 2003ء کو کراچی میں قائم کیا۔ اسکی ذیلی شاخیں لاہور اور اسلام آباد میں ہیں۔ کمپنی کا بنیادی سرمایہ 2 کروڑ ڈالر سے زائد ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں اسکی سرمایہ کاری 32 کروڑ 70 لاکھ سے زائد شیئرز پر مشتمل ہے۔ جن میں سے 30 فیصد شیئرز جن کی تعداد 9 کروڑ 74 لاکھ سے زائد بنتی ہے آزادانہ ٹریڈ (Free Float) کر رہے ہیں۔ ایوینسیون بنیادی طور پر ٹیکنالوجی اور سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ کے علاوہ انجنئرنگ اور Industrial Automation کے شعبوں میں کام کر رہی ہے۔ متحدہ عرب امارات میں2021 کے دوران اسکے پروجیکٹس کی سیل 1 ارب ڈالر سے زائد رہی ہے۔ PSX میں یہ Holding اور Intra-Day دونوں طرح کی ٹریڈ میں یکساں مقبول ہے۔ اسے ٹی۔آر۔جی (TRG) اور نیٹسول (NETSOl) کی طرح ہر فارمیٹ کی اسٹاک ٹریڈنگ میں پسند کیا جاتا ہے۔

ٹیکنیکی تجزیہ

آج AVN نے اپنی گذشتہ روز کی سطح سے 38 پیسے اوپر 67 روپے 34 پیسے سے آغاز کیا جس کے بعد ابتداء میں پیشقدمی کرتے ہوئے یہ 68 روپے 80 پیسے کی بلند ترین سطح تک پہنچ گیا۔ انڈیکس کے نیچے آنے کے بعد یہ 66 روپے 55 پیسے کے لیول تک نیچے آیا۔ تاہم مجموعی طور پر AVN نے دن کا اختتام مثبت رجحان کے ساتھ کیا ہے اور اس سطح پر آج مارکیٹ کے منفی مومینٹم کے باوجود بھی مضبوط رہا۔ اختتام پر یہ اپنی اہم ترین سپورٹ 67 روپے سے اوپر بند ہوا ہے ۔ 67.00 کے نفسیاتی مارک پر AVN کو ہمیشہ Bullish سمجھا جاتا ہے۔ گزشتہ ایک سال کے دوران AVN نے 61 روپے فی شیئر سے 114 روپے تک کی قدر کا سفر طے کیا۔ جبکہ 65 سے اوپر کا لیول ہمیشہ اس کے لئے Bullish مومینٹم اور جارحانہ موڈ اختیار کرنے کے حوالے سے انتہائی اہم رہا ہے۔ موجودہ سطح سے اوپر اسکی مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 67.75 کے بعد 69.30 ہے جبکہ تیسری مزاحمتی حد 70 کے نفسیاتی مارک سے اوپر 70.30 ہے۔ اسکی آج کی ٹریڈنگ رینج کا جائزہ لیں تو آج AVN کا Upper Cap بھی تیسری مزاحمتی حد سے اوپر 71 روپے 98 پیسے اور Lower Lock آج 61 روپے 94 پیسے پر تھا۔ آج اختتام پر اسکی تمام Moving Averages خریداری کا رجحان ظاہر کر رہی ہیں۔ اسکے سپورٹ لیولز کا جائزہ لیں تو موجودہ سطح پر پہلا سپورٹ لیول 67 سے اوپر 67.10 ہے جبکہ اسکے بعد 65.60 اور 63.30 کے مضبوط سپورٹ لیول ہیں۔ جبکہ آج اسکا اختتامیہ 67 کے نفسیاتی ہدف کے بالک قریب ہوا ہے۔ جس سے آنیوالے دنوں میں اسکی Bullish ریلی اسے 70 روپے سے اوپر جانے کی اسٹرینتھ دے سکتی ہیں۔ آج AVN کا محور 67.30 رہا ہے۔ جبکہ یہ 45 فیصد Bullish, جبکہ 43 فیصد Bearish اور 12 فیصد Sideways یعنی نیوٹرل رجحان ظاہر کر رہا ہے۔ اسطرح اسکا مجموعی جھکاؤ اور ارتکاز (Bias) بھی Bullish ہے۔ اسکی خریداری کی سطح انٹرا ڈے میں 67 روہے سے اوپر اور فروخت کی سطح 71 روپے ہے۔ جبکہ Holding کیلئے اسکا طویل المیعادی ہدف 110 روپے ہے۔ آج یہ اپنی 7 روزہ Moving Average سے اوپر جبکہ 21DMA کے بالکل قریب بند ہوا ہے اور اس سطح پر نئی ٹرینڈ لائن اختیار کرتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ 200DMA اسکے Upper Cap سے اوپر 72.25 ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button