امریکہ کا ممکنہ Default، جینیٹ ییلین کا کانگریس کو انتباہ

امریکہ کی Debt Limit یعنی قانونی طور پر قرض کی ادائیگی کی حد آئندہ ہفتے جمعرات کے روز ختم ہو رہی ہے۔ جس کے بعد ملک کے دیوالیہ ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے ، جس سے بچنے کے لئے غیر معمولی اقدامات کی ضرورت ہے۔ امریکی سیکرٹری خزانہ جینیٹ ییلین کی طرف سے یہ انتباہ امریکی کانگریس کے اسپیکر کیون میکارتھی کو لکھے گئے خط میں کیا گیا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ امریکی محکمہ خزانہ (Treasury Department) اس سلسلے میں تمام ضروری اقدامات کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔ انہوں نے اس خط میں مزید لکھا ہے کہ یہ اندازہ نہیں لگایا جا سکتا کہ محکمہ خزانہ کے اقدامات کے نتیجے میں امریکی قرضوں کی ادائیگی کب تک ہو سکے گی۔ ابھی امریکی حکومت کے ذمہ واجب الادا قرضوں کے لئے ایمرجنسی اقدامات اور ضروریات کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے تاہم اندازے کے مطابق۔ امریکی معیشت کے جون 2023ء تک دیوالیہ ہونے سے روکنے کے لئے 3.14 ٹریلیئن ڈالر کے Statutory Debts یعنی قانونی قرضوں کی ادائیگی کے لئے خصوصی بیل آؤٹ پیکیج کی ضرورت ہے۔ جنہیں ادا کئے بغیر ڈیفالٹ سے بچنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔ اس لئے امریکی کانگریس کے اسپیکر ہونے کے ناطے آپ امریکی محکمہ خزانہ کو حالات کی سنگینی کے مطابق Credit جاری کرنے کے لئے ضروری اقدامات کریں۔ اندازے کے مطابق یہ Financial Emergency جون 2023ء کے بعد ختم ہونے کا امکان ہے۔ سیکرٹری خزانہ نے یہ بھی لکھا ہے کہ امریکی معیشت کے دیوالیہ ہونے سے امریکی شہریوں اور عالمی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا۔ Republican Party کے سینیٹرز کی طرف سے امریکی Credit Borrowing کی حد مقرر کئے جانے کی قانون سازی سے دنیا کی سب سے بڑی معیشت ڈوبنے کے بالکل قریب ہے۔

ییلین کا یہ خط امریکی کانگریس اور دیگر اداروں کے لئے ایک بہت بڑا جھٹکا ہے۔ ایک ایسے وقت میں جبکہ انہیں قانون سازی کے عمل کیلیے ریپبلکن پارٹی کے نمائندوں کی سپورٹ کی ضرورت ہے۔ شائد یہ اتنا آسان عمل ثابت نہ ہو سکے۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے صحافی ایلون ریپیرٹ اور ٹرینکرسلے کے مطابق یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ امریکی سیکرٹری خزانہ کی طرف سے ریپلیکینز کی Credit Borrowing کے بارے میں سخت قانون کے ممکنہ نتائج کے بارے میں پیشگوئی جاری کی گئی ہے۔ بلکہ اس سے قبل نومبر 2022ء میں بھی انہوں کے ایک عوامی تقریب میں مبینہ قانون سازی اور کریڈٹ کو محدود کئے جانے کے ریپلیکینز سینیٹرز کے بل کے بعد امریکہ کے ممکنہ Default کا خدشہ ظاہر کیا تھا عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق سیکرٹری خزانہ نے 3.14 ٹریلیئن ڈالرز کے پیکیج کا تقاضا کیا ہے۔ اور انہوں نے ڈیفالٹ سے بچنے کی مدت جون تک ہی موخر ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ ۔

Sources With Courtesy: New York Times and Bloomberg Television, Reuters

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button