34 سال بعد Japan کا Global Top Creditor Status ختم، Germany نے سبقت حاصل کر لی

Germany Surpasses Japan in Global Net External Assets Despite Yen-Driven Surge

عالمی معیشت میں ایک بڑا جھٹکا اُس وقت دیکھنے میں آیا جب Japan نے مسلسل 34 سال بعد اپنی Top Creditor Status کھو دی۔ اگرچہ جاپان کے Net External Assets ریکارڈ بلندی پر پہنچ گئے. لیکن Germany نے اسے پیچھے چھوڑ دیا، جو اب دنیا کا سب سے بڑا بین الاقوامی قرض دہندہ ملک بن چکا ہے۔

کمزور Yen نے بڑھایا جاپان کے اثاثوں کا حجم، مگر پھر بھی Germany آگے نکل گیا

Japan کے Gross External Assets سالانہ 12.9 فیصد اضافے کے ساتھ 533.05 ٹریلین Yen ($3.7 ٹریلین) تک پہنچ گئے. جو پہلی مرتبہ 500 ٹریلین Yen سے تجاوز کر گئے۔ لیکن انکی مجموعی مالیت Germany کے 569.65 ٹریلین Yen سے کم رہی۔

Yen کی قدر میں کمی نے جاپان کے Foreign Assets کی Local Currency میں قیمت کو بڑھا دیا. خاص طور پر اسٹاکس، بانڈز اور دیگر Financial Holdings کی۔ لیکن Germany کو زبردست Current Account Surplus کا فائدہ حاصل رہا. جو اسے Top Creditor Status کیلئے عالمی سبقت دلانے میں معاون ثابت ہوا۔

مسلسل ساتویں سال Japan کے  Net External Credit میں اضافہ

Bank of Japan کیلئے یہ حیران کن ہے کہ Japan نے مسلسل ساتویں سال اپنی Net External Credit میں اضافہ کیا۔ اس کی کل External Assets 11.4 فیصد بڑھ کر 1,659.02 ٹریلین Yen تک پہنچ گئیں۔ اس کی ایک بڑی وجہ امریکی معیشت میں جاپانی معاشی اداروں اور تجارتی کمپنیوں کی Direct Investment ہے. جو مسلسل بڑھتی جا رہی ہے۔

بڑھتی ہوئی External Liabilities اور طاقتور ڈالر.

 Japan کے جہاں ایک طرف اثاثے بڑھے، وہیں  External Liabilities بھی 10.7 فیصد بڑھ کر 1,125.97 ٹریلین Yen ہو گئیں۔ Finance Ministry کے مطابق، 2024 کے اختتام پر US Dollar کی قیمت 157.89 Yen ہو گئی. جو گزشتہ سال کے 141.40 Yen کے مقابلے میں 11.7 فیصد زیادہ تھی۔ اس سے جاپان پر غیر ملکی قرضوں کا بوجھ مزید بڑھ گیا۔

عالمی منظرنامہ: Japan اب دوسرے نمبر پر، China تیسرے اور United States سب سے نیچے

اعداد و شمار کے مطابق، Japan اب دنیا میں Net External Assets کے لحاظ سے دوسرے نمبر پر آ گیا ہے. جبکہ China 516.28 ٹریلین Yen کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ حیران کن طور پر United States کی Net External Liabilities  اسوقت 4,109.26 ٹریلین Yen تک پہنچ چکی ہیں. جو اس بات کا ثبوت ہے کہ امریکہ کے غیر ملکی قرضے اُس کے اثاثوں سے کہیں زیادہ ہو چکے ہیں۔

عالمی مالیاتی مستقبل میں نئی سمت

Top Creditor Status میں یہ تبدیلی نہ صرف Japan کی اقتصادی پوزیشن کے لیے اہم ہے. بلکہ عالمی مالیاتی طاقت کے توازن میں بھی بڑی تبدیلی کی علامت ہے۔ Germany کی اس برتری سے بین الاقوامی سرمایہ کاروں اور مالیاتی اداروں کو نئی سمت کا اندازہ ہو گیا ہے. اور اب یہ دیکھنا باقی ہے کہ Japan کس طرح اس چیلنج کا مقابلہ کرے گا۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button