جاپانی ین، آسٹریلیئن اور نیوزی لینڈ ڈالر مستحکم

آج ایشیاء پیسیفک فوریکس سیشن (Asia Pacific FX Session) کے دوران جاپانی ین مستحکم نظر آ رہا ہے۔ جبکہ اس کے مقابلے میں امریکی ڈالر 0.5350 فیصد کی کمی کے ساتھ 133.7400 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ دوسری طرف جاپانی ین کے خلاف یورو (EUR/JPY) بھی منفی رجحان کا شکار ہے۔ یورپی کرنسی آج 0.414 فیصد گراوٹ کے ساتھ 142.0800 کی سطح پر آ گئی ہے۔ دوسری طرف جاپانی ین کے خلاف آسٹریلیئن ڈالر (AUD/JPY) 0.409 فیصد کم ہو کر 90.2000 پر منفی رجحان کا شکار ہے۔

آسٹریلیئن ڈالر کے مقابلے میں امریکی ڈالر (AUD/USD) آج 0.100 فیصد اوپر 0.6740 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ جبکہ کینیڈین ڈالر کے مقابلے میں Aussies ڈالر آج 0.033 فیصد منفی سمت میں 0.9160 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ دوسری طرف امریکی ڈالر کے مقابلے میں نیوزی لینڈ ڈالر (NZD/USD) بھی مستحکم دکھائی دے رہا ہے۔ کیوی ڈالر 0.320 فیصد اضافے کے ساتھ 0.6330 پر مثبت انداز میں آگے بڑھ رہا ہے۔ فاریکس مارکیٹ گذشتہ روز سے ہی محدود رینج اور کسی سمت کے بغیر ٹریڈ کر رہی ہے جس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ چین کی طرف سے معیشت کی بحالی کے سلسلے میں اقدامات تو کئے گئے ہیں تاہم عالمی رسد کی بحالی کے بارے میں غیر یقینی صورتحال دیکھی جا رہی ہے۔ اسکے علاوہ ماہرین کے مطابق نئے سال سے پہلے بھی سرمایہ کاروں کے سائیڈ لائن رہنے کے امکانات موجود ہیں۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button