جاپانی ین مضبوط، آسٹریلیئن اور نیوزی لینڈ ڈالرز میں گراوٹ

آج ایشیاء پیسیفک فاریکس سیشنز کے دوران جاپانی ین مضبوط نظر آ رہا ہے جس کی بنیادی وجہ اسے سپورٹ کرنے کے لئے جاپانی مرکزی بینک (Bank of Japan) کی طرف سے ہونیوالی مسلسل اوپن مارکیٹ مداخلت (Open Market Interference) ہے۔ جبکہ اس کے مقابلے میں امریکی ڈالر (USD/JPY) آج 0.293 فیصد گراوٹ کے ساتھ 132.6000 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے جبکہ ایشیائی کرنسی کے خلاف یورو (EUR/JPY) 0.317 فیصد مندی کے ساتھ 141.3900 کی سطح پر منفی سمت میں بڑھ رہا ہے۔ دوسری طرف جاپانی ین کے ہی مقابلے میں آسٹریلیئن ڈالر (AUD/JPY) 0.366 فیصد کمی کے ساتھ 89.8200 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

امریکی ڈالر کے مقابلے میں آسٹریلیئن ڈالر (AUD/USD) آج کے سڈنی اور بعد ازاں ایشیائی سیشنز کے آغاز سے ہی منفی رجحان اپنائے ہوئے ہے۔ گذشتہ روز امریکی ڈالر بیک فٹ پر رہا تھا۔ تاہم عالمی مارکیٹس میں چین کی طرف سے مسافروں پر عائد سفری پابندیاں ختم ہونیکے بعد کورونا کی عالمی سطح پر نئی لہر کے خطرے کے باعث رسک فیکٹر اب بھی موجود ہے۔ اسی لئے مارکیٹس میں کسی کرنسی کی بھی واضح سمت دکھائی نہیں دے رہی۔ اپنے امریکی ہم منصب کے مقابلے میں Aussies آج 0.089 فیصد گراوٹ کے ساتھ 0.06770 کی سطح پر آ گیا ہے۔ جبکہ کینیڈین ڈالر کے مقابلے میں آسٹریلیئن کرنسی (AUD/CAD) 0.055 فیصد نیچے 0.9180 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ دوسری طرف نیوزی لینڈ ڈالر کے خلاف آسٹریلیئن ڈالر (AUD/NZD) آج کے سیشن میں اپنی برتری قائم رکھے ہوئے ہے۔ اسوقت Aussies مثبت موڈ کے ساتھ 0.360 فیصد اوپر 1.0710 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ ادھر امریکی ڈالر کے مقابلے میں نیوزی لینڈ ڈالر (NZD/USD) 0.441 فیصد کم ہو کر 0.6320 کی سطح پر منفی مومینٹم کا شکار ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button