ٹرینڈنگ

یورپی یونین کی طرف سے اس سال کے آخر تک روسی تیل کی درآمد پر مکمل پابندی عائد

یورپی یونین کی طرف سے اس سال کے آخر تک روسی تیل کی درآمد import of Russian oil پر مکمل پابندی عائد کی جا سکتی ہے۔۔۔۔ لگسمبرگ : روس کی طرف سے گیس کی سپلائی پر پابندی اور سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کے بعد یورپی یونین کے ذرائع کے مطابق رواں سال کے اختتام تک پیشگی انتظامات جیسا کہ خلیجی ممالک سے ٹینکرز کے ذریعے سپلائی جیسے انتظامات کے بعد import of Russian oil روسی تیل پر مکمل پابندیاں عائد کی جا سکتی ہے۔ واضح رہے کہ روس کی طرف سے گیس کی ادائیگی روبل میں نہ کئے جانے کے بعد سپلائی بند کرنے کے فیصلے کے بعد یورپی معیشت کو شدید جھٹکا لگا ہے جس کے بعد یورپی یونین نے مستقبل میں ایسی کسی بھی صورتحال سے بچنے کے لیے متبادل ذرائع پر غور شروع کر دیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق متبادل انتظامات کے بعد روس اور بائلو رشیاء کے مزید بینکس کو بین الاقوامی ترسیل زر کے نظام سے نکالا جا سکتا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button