پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان، سرمایہ کار محتاط

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان کے ساتھ پہلے سیشن کا اختتام ہوا ہے۔۔ غیر ملکی زرمبادلہ میں کمی کے بعد پیدا ہونیوالے سنگین بحران سے سرمایہ کار محتاط نظرآ رہے ہیں ۔ پاکستانی روپے کی قدر میں گراوٹ اور اس کے مقابلے میں امریکی ڈالر USDPKR کی قدر میں اضافے سے ملک کے معاشی اعشاریوں (Financial Indicators) پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں

پہلے سیشن کے دوران KSE100 انڈیکس 125 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 40721 کی سطح پر آ گیا، اسکی ٹریڈنگ رینج 40707 سے 41095 کے درمیان ہے۔ دوسری طرف KSE30 انڈیکس بھی 28 پوائنٹس کی مندی کے ساتھ 15183 کی سطح پر آ گیا، اسکی کم ترین سطح 15163 اور بلند ترین لیول 15330 ہے۔

شیئر بازار میں پہلے سیشن کے دوران 9 کروڑ 94 لاکھ شیئرز کا لین دین ہوا، جبکہ نماز جمعہ کے وقفے سے پہلے 286 کمپنیوں نے ٹریڈ میں حصہ لیا۔ جن میں سے 67 کی قدر میں تیزی، 203 میں کمی جبکہ 16 میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوئی جبکہ 56197 ٹرانزیکشنز ریکارڈ کی گئیں

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button