پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں مثبت آغاز
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں کاروباری دن کا آغاز مثبت رجحان کے ساتھ ہوا ہے۔ گذشتہ روز شدید مندی کے بعد آج مارکیٹ نے آغاز میں اپنی قدر کسی حد تک بحال کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ واضح رہے کہ ملک میں سیاسی اور معاشی بے یقینی کی صورتحال کے باعث آج بھی مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے رجحان اور شیئر والیوم میں کمی نظر آ رہی ہے۔
آج KSE100 انڈیکس 237 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 38579 کی سطح پر آ گیا ہے۔ رواں ہفتے کے دوران اس میں 23 سو سے زائد پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی ہے۔ دوسری طر KSE30 بھی 135 پوائنٹس کی تیزی سے 14216 کی سطح پر کم شیئر والیوم لیکن مثبت رجحان کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔آج دن کے آغاز پر مارکیٹ میں 247 کمپنیاں ٹریڈ کر رہی ہیں جن میں سے 115 کی قدر میں اضافہ، 119 میں کمی جبکہ 13 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔