کرپٹو مارکیٹ میں ملا جلا رجحان

آج کرپٹو مارکیٹ میں ملا جلا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔ بٹ کوائن (BTC) کی قدر میں 31 ڈالرز کی کمی واقع ہوئی ہے۔ جس کے بعد یہ 17404 ڈالرز فی کوائن کی سطح پر اتار چڑھاؤ کا شکار ہے۔ جبکہ ایتھیریئم (ETH) 4 ڈالرز نیچے 1332 ڈالرز فی کوائن پر اتار چڑھاؤ کا شکار ہے۔ دوسری طرف Tether آج 0.01 فیصد اوپر 1.0001 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ بائنانس کوائن 0.74 پیسے کے اضافے کے ساتھ 278.0699 کی سطح پر محتاط انداز میں آگے بڑھ رہا ہے۔

آج Ripple محدود رینج میں ٹریڈ کرتے ہوئے 3.64 فیصد اضافے کے ساتھ 0.3640 کی سطح پر آ گیا ہے۔ جبکہ Cardano بھی 2.71 فیصد کمی کے ساتھ 0.3151 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ آج Dogecoin بھی ملے جلے رجحان اور سست روی کے ساتھ 1.05 فیصد نیچے 0.0769 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ FTX گیٹ اسکینڈل کے مرکزی کرداروں کے ساتھ قریبی تعلقات کے الزامات کے تحت ریگولیٹری اتھارٹیز کی تحقیقات کا سامنا کرنیوالا سولانا (SOL) آج بھی 1.03 فیصد کمی کے ساتھ 16.0364 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ ہر کرپٹو بحران کا کامیابی سے سامنا کرنیوالا لائٹ کوائن (LTC) آج بھی مجموعی طور پر 0.81 فیصد تیزی کے ساتھ 81.5029 کی سطح پر مستحکم دکھائی دے رہا ہے ۔ Polkadot بھی 0.29 فیصد کم ہو کر 4.9036 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ آخر میں بات کریں گے Avalanche کی جو کہ 1.92 فیصد کمی کے ساتھ 12.4912 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button