PSX میں کاروباری دن کے آغاز پر ملا جلا رجحان۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں کاروباری دن کے آغاز پر ملا جلا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔ ملک کی سیاسی اور معاشی غیر یقینی صورتحال معاشی اعشاریوں (Financial Indicators) پر اثر انداز ہو رہی ہے۔ گذشتہ روز اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے جاری کئے گئے بیان میں زرمبادلہ (Foreign exchange) کے ذخائر 6 ارب ڈالر کی سطح کی کم ترین سطح پر آنے کی تصدیق کی گئی ہے جس کے بعد زیادہ تر سرمایہ کار سائیڈ لائن ہو گئے ہیں اور مارکیٹ میں سرمائے کے حجم (Capitalization) اور شیئر والیوم میں نمایاں کمی دیکھی جا رہی ہے۔

آج KSE100 انڈیکس ٹریڈ کے آغاز پر 160 پوائنٹس اوپر دیکھا گیا تاہم پہلے ایک گھنٹے کے دوران ہی شیئر والیوم نہ ہونے کے باعث گراوٹ کا شکار ہوا ہے اور اسوقت 56 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 40100 کے بالکل قریب 40098 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ دوسری طرف KSE30 بھی آغاز میں 63 پوائنٹس اوپر 14841 کی سطح تک جانے کے بعد اسوقت 28 پوائنٹس کی کمی سے 14750 کی سطح پر آ گیا ہے۔ ابھی تک مارکیٹ میں نصف کے قریب کمپنیاں ٹریڈ کر رہی ہیں۔ جن میں سے 106 کی قدر میں تیزی۔ 105 میں کمی جبکہ 12 میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوئی۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button