PSX میں کاروباری دن کا منفی اختتام

آج مثبت انداز سے دن کا آغاز کرنیوالی پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں دن کے وسط سے شروع ہونیوالا ملا جلا رجحان دن کے اختتام پر منفی انداز میں تبدیل ہو گیا۔ پاکستانی معیشت اسوقت انتہائی مسائل سے دوچار ہے۔ جس کی وجہ سے سرمایہ کاروں کے رجحان کی کوئی سمت متعین نہیں ہے۔ اسکے علاوہ غیر مستحکم سیاسی صورتحال بھی معاشی اعشاریوں (Financial Indicators) پر اثرانداز ہو رہی ہے۔

آج KSE100 انڈیکس 91 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 40590 کہ سطح پر اختتام پذیر ہوا ہے۔ انڈیکس میں کاروباری سرگرمیوں کا آغاز تیزی کے رجحان سے ہوا۔ جس کے بعد اسکی ٹریڈنگ رینج 40497 اور 40897 کے درمیان رہی۔ دوسری طرف KSE30 انڈیکس میں دن کا اختتام 23 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 14951 پر ہوا ہے۔ ایک موقع پر انڈیکس 15 ہزار کی نفسیاتی سطح سے اوپر 15103 کی سطح پر مستحکم دکھائی دے رہا تھا۔ آج اسکی کم ترین سطح 14937 ہی رہی ہے۔

آج PSX کے شیئر بازار میں 342 کمپنیوں نے ٹریڈ میں حصہ لیا۔ جن میں سے 136 کی قدر میں تیزی اور 179 میں کمی ریکارڈ کہ گئی ہے۔ جبکہ 27 کی شیئر ویلیو میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوئی ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button