پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں دن کا منفی آغاز
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں کاروباری دن کا آغاز منفی رجحان کے ساتھ ہوا ہے۔ گذشتہ روز ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کے وزیر اعلی کی طرف سے صوبائی اسمبلی کی تحلیل کی سمری گورنر پنجاب کو بھجوائے جانے کے بعد سیاسی عدم استحکام شدت اختیار کر گیا ہے۔ جس کے منفی اثرات پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) کے سرمایہ کاروں پر مرتب ہوئے ہیں اور مارکیٹ میں شدید سیلنگ کا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔
آج KSE100 انڈیکس 311 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 40492 کی سطح پر آ گیا ہے۔ اسکی ٹریڈنگ رینج 40356 سے 40803 کے درمیان ہے۔ دوسری طرف KSE30 انڈیکس 121 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 14975 پر آ گیا ہے۔ اسکی بلند ترین سطح 15097 اور کم ترین 14886 ہے۔ آج PSX کے شیئر بازار میں 253 کمپنیاں ابتدائی سیشن کے دوران ٹریڈ میں حصہ لے رہی ہیں۔ جن میں سے 58 کے اسٹاکس کی قدر میں تیزی، 182 میں کمی جبکہ 13 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔