PSX میں نئے کاروباری ہفتے کا منفی آغاز

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں نئے کاروباری ہفتے کا آغاز منفی انداز میں ہوا ہے۔ پاکستان میں سیاسی عدم استحکام اپنے عروج پر پہنچ گیا ہے۔ ملک کے سب سے بڑے صوبہ پنجاب کی اسمبلی کی تحلیل کے بعد صوبہ خیبر پختونخواہ کے وزیر اعلی نے بھی رواں ہفتے کے دوران منگل کے روز صوبائی اسمبلی کی تحلیل کے فیصلے کا اعلان کر دیا ہے۔ جس کے بعد سرمایہ کاروں کی اکثریت سائیڈ لائن نظر آ رہی ہے۔ اگرچہ معاشی ٹریگرز بہتر نظر آ رہے ہیں اور متحدہ عرب امارات کی طرف سے بھی پاکستان کے قرضے رول اوور کرنے اور 2 ارب ڈالرز کی مزید معاشی امداد کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ تاہم سیاسی بے یقینی کی فضاء میں سرمایہ خاص انتہائی محتاط نظر آ رہے ہیں۔

آج KSE100 انڈیکس 144 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 40178 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ اسکی کم ترین سطح 40078 اور بلند ترین لیول 40354 رہا ہے۔ دوسری طرف KSE30 انڈیکس 72 پوائنٹس کی مندی کے ساتھ انڈیکس 14823 پر آ گیا ہے۔ اسکی آج کی ٹریڈنگ رینج 14770 سے 14899 کے درمیان ہے۔ آج کے ابتدائی سیشن میں 208 کمپنیاں ٹریڈ میں حصہ لے رہی ہیں۔ جن میں سے 57 کی قدر میں تیزی، 134 میں کمی، جبکہ 17 میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوئی۔ پہلے ایک گھنٹے کے دوران 15964 ٹرانزیکشنز ہوئی ہیں۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button