آسٹریلیئن اور نیوزی لینڈ اسٹاکس میں منفی رجحان

آج آسٹریلیئن اسٹاک ایکسچینج (ASX) میں منفی رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔ آسٹریلیا کی منفی PMI رپورٹ کے اجراء کے بعد زیادہ تر سرمایہ کار سائیڈ لائن نظر آ رہے ہیں اور شیئر والیوم میں بھی کمی ریکارڈ کی جا رہی ہے۔

آج ASX200 انڈیکس 107 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 6931 کی سطح پر آ گیا ہے۔ اسکی ٹریڈنگ رینج 6905 سے 7071 کے درمیان رہی ہے۔ تاہم سیشن کے درمیان میں رپورٹ کے اجراء کے بعد انڈیکس منفی رجحان اختیار کر گیا۔ اسوقت تک مارکیٹ میں 23 کروڑ 88 لاکھ شیئرز کا لین دین ہو چکا ہے۔

دوسری طرف نیوزی لینڈ اسٹاک ایکسچینج (NZX) میں ملا جلا لیکن منفی سمت میں جھکاؤ رکھنے والا رجحان ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ آج نئے سال کے پہلے ٹریڈنگ سیشن کے دوران سرمایہ کاری کا بہت کم رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔ NZX50 انڈیکس 65 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 11473 پر آ گیا ہے۔ اسکی بلند ترین سطح 11596 رہی ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button