آسٹریلیئن اسٹاکس میں منفی جبکہ NZX میں مثبت رجحان

آج امریکی وال اسٹریٹ (Wall Street) کے اختتامی سیشن میں ہونیوالی شدید سیلنگ اور منفی رجحان کے اثرات تمام عالمی مارکیٹس پر مرتب ہوئے ہیں۔ چین کی طرف سے عالمی مارکیٹس (Global Markets) میں سپلائی بحال ہونیکی متضاد خبروں کے بعد اسٹاکس کے سرمایہ کاروں میں بے یقینی کی صورتحال دیکھی جا رہی ہے۔ آسٹریلیئن اسٹاک ایکسچینج (ASX) میں بھی یہی رجحان نظر آ رہا یے۔ زیادہ تر سرمایہ کار سائیڈ لائن نظر آ رہے ہیں۔

آج ASX200 انڈیکس 89 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ اپنی کم ترین سطح 6997 کی سطح پر آ گیا ہے۔ واضح رہے کہ رواں ماہ کے دوران انڈیکس پہلی بار 7 ہزار کی نفسیاتی سپورٹ سے نیچے آیا ہے۔ آج اسکی بلند ترین سطح 7086 رہی ہے۔ جبکہ اسوقت تک اس میں 23 کروڑ 11 لاکھ شیئرز کا لین دین ہو چکا ہے۔ دوسری طرف نیوزی لینڈ اسٹاک ایکسچینج (NZX) میں بھی اگرچہ یہی صورتحال ہے تاہم اسکی ٹریڈنگ رینج مثبت سمت میں ہے آج NZX50 انڈیکس 20 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 11559 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ سال 2022ء کے اختتام اور نئے سال کے انتظار میں زیادہ تر سرمایہ کار سائیڈ لائن نظر آ رہے ہیں اور مارکیٹ میں شیئر والیوم بھی بہت کم ہے۔ آج انڈیکس کی ٹریڈنگ رینج 11533 سے 11575 کے درمیان محض 42 پوائنٹس کے بیچ نظر آ رہی ہے۔ اب تک کیوی مارکیٹ میں محض 54 لاکھ شیئرز کی خرید و فروخت ہوئی ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button