آئی۔ایم۔ایف کے ساتھ معاہدے میں تاخیر۔ پاکستانی روپے کی قدر میں مزید کمی۔

اسلام آباد( نیوز رپورٹ)۔ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کے ساتھ معایدے میں تعطل کی وجہ سے ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی کا تسلسل جاری ہے۔ آج اوپن مارکیٹ میں پاکستانی روپے کی قدر میں دو روپے سے زائد کی کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر پاکستانی روپے کے مقابلے میں 210 روپے کی سطح پر آ گیا ہے۔ زرائع کے مطابق رواں ماہ بیرون ملک پاکستانیوں کی طرف سے زرمبادلہ کی ترسیل میں نمایاں کمی واقع ہوئی اس وجہ سے بھی زرمبادلہ کے زخائر میں توقعات کے مطابق اضافہ نہیں ہو پایا اس وجہ سے بھی پاکستانی کرنسی پریشر میں دکھائی دے رہی ہے ۔ اسکے علاوہ تیسری بڑی وجہ عالمی کساد بازاری کے خطرے کی وجہ سے بھی ڈالر دنیا کی تمام کرنسیز کے مقابلے میں مضبوط دکھائی دے رہا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button