امریکی ڈالر کے مقابلے میں ٹرکش لیرا کی قدر میں زبردست کمی۔۔ تاریخ کی کم ترین سطح پر ٹریڈ

انقرہ( نیوز رپورٹ): امریکی ڈالر کے مقابلے میں ترکی کی کرنسی لیرا کی قدر میں زبردست گراوٹ دیکھنے میں آئی ہے۔ اسوقت ایک امریکی ڈالر 16 ٹرکش لیرا میں ٹریڈ ہو رہا ہے۔ واضح رہے کہ ٹرکش کرنسی لیرا کی یہ تاریخ میں کم ترین سطح ہے۔ ماہرین معاشیات کے مطابق ایک طرف ساری دنیا اپنی کرنسیز کو بچانے کے لئے شرح سود بڑھا رہے ہیں لیکن ترک صدر اردگان اسے مسلسل کم کر رہے ہیں۔ ترک صدر کی اسی ضد کی وجہ سے ترک سنٹرل بینک کے دو گورنرز استعفی دے چکے ہیں۔ عالمی اداروں کی رپورٹ کے مطابق ترکی میں اسوقت افراط زر کی شرح ناقابل برداشت حد تک پہنچ گئی ہے اور عام ضروریات زندگی عوام کی پہنچ سے باہر ہو گئے ہیں اور اسکی بنیادی وجہ بین الاقوامی معاشی صورتحال میں طیب اردگان کی ضدی سیاست ہے ۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ کے دوران 5 فیصد کے قریب بیروزگاری کی شرح میں اضافہ ہوا جبکہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں 20 فیصد اضافہ ہوا۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button