یورپی اسٹاکس میں منفی رجحان ، اہم رپورٹس اور اطالوی بینکنگ بحران
اٹالیئن بینکنگ سسٹم کے ٹیکسز اور لیکوئیڈٹی مسائل مارکیٹس پر اثر انداز ہو رہے ہیں۔
یورپی اسٹاکس میں منفی رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ اہم معاشی رپورٹس کے انتظار میں سرمایہ کار محتاط انداز اپنائے ہوئے ہیں۔ جبکہ اطالوی بینکنگ سسٹم کے لیکوئیڈٹی مسائل بھی مارکیٹ موڈ منفی ہونے کی بڑی وجہ ہیں۔ یورپ بھر کی اسٹاک مارکیٹس میں بینکنگ اسٹاکس کی مسلسل فروخت نظر آ رہی ہے۔
یورپی اسٹاکس میں منفی رجحان کا دوسرا دن
گذشتہ روز شروع ہونیوالا مندی کا رجحان آج بھی جاری ہے۔ تاہم آج دفاعی انداز کی جگہ شدید سیلنگ نظر آ رہی ہے۔ جسکی وجہ اٹلی میں حکومت کی طرف سے بینکوں پر عائد کیا جانیوالا بھاری ٹیکس ہے۔ جس کے بعد سوشل میڈیا پر پھیلنے والی افواہوں سے بڑی تعداد میں اکاؤنٹ ہولڈرز اپنی رقوم نکال رہے ہیں۔
یہ پریکٹس صرف اٹلی میں ہی نہیں بلکہ یورپ بھر میں عالمی نظام زر ڈوبنے کے خدشے سے بینکنگ اسٹاکس کی پوزیشنز فروخت ہو رہی ہیں۔ جس سے مارکیٹس کا مجموعی منظرنامہ بھی منفی ہو گیا ہے۔
قارئین ہو بتاتے چلیں کہ اس سے قبل مارچ میں ریاست کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والے تین ملٹی نیشنل بینکوں کے ڈیفالٹ سے ایسے ہی خطرہ پیدا ہوا تھا جبکہ سوئٹزرلینڈ سے تعلق رکھنے والا دنیا کا قدیم ترین معاشی ادارہ Credit Suisse بینک نھی افواہوں کی زد مئں آ کر دیوالیہ ہوا تھا۔ اطالوی حکومت کی طرف سے وضاحت کے باوجود بینکوں کے باہر اثاثے لیکوئیڈیٹ کرنے والے افراد کی لائینین لگی ہوئی ہیں۔ معاشی ماہرین کئی بڑے بینکوں میں بڑے بحران کا خدشہ ظاہر کر رہے ہیں۔
معاشی رپورٹس کار انتظار
مندی کی دوسری بڑی وجہ رواں ہفتے امریکی اور یورپی کنزیومر پرائس انڈیکس رپورٹس کا انتظار ہے۔ جس پر بڑی حد تک دونوں خطوں کے Rate Hike Programs کا مستقبل جڑا ہوا ہے۔ بتاتے چلیں کہ رواں ماہ امریکی فیڈرل ریزرو اور یورپی مرکزی بینک (ECB) مستقبل میں سخت مانیٹری پالیسی ترک کرنے کے سگنلز دے چکے ہیں۔
انڈیکسز کی صورتحال
آج FTSE100 میں معمول سے کم والیوم اور منفی رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ انڈیکس 63 پوائنٹس کی مندی سے 7492 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ اسکی کم ترین سطح 7487 اور بلند ترین 7554 رہی ہے۔ جبکہ مارکیٹ میں 30 کروڑ 90 لاکھ شیئرز کا تبادلہ ہو چکا ہے۔
DAX30 میں شدید مندی جاری ہے۔ انڈیکس 218 پوائنٹس کی کمی سے 15734 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ مارکیٹ میں اسوقت تک 3 کروڑ 65 لاکھ شیئرز کا لین دین ہوا ہے۔
CAC40 اور سوئس مارکیٹ انڈیکس میں بھی صورتحال دیگر یورپی مارکیٹ سے مختلف نہیں ہے اور بالترتیب 90 اور 46 پوائنٹس کی کمی سے منفی سمت میں ٹریڈ جاری رکھے ہوئے ہیں
بینکنگ اسٹاکس میں فروخت کے سب سے شدید اثرات یورپ کی سب سے بڑی کیپٹیل مارکیٹ FTSEMIB پر مرتب ہوئے ہیں۔ ابڈیکس 709 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 28 ہزار کی نفسیاتی سطح بریک کرتے ہوئے 27837 پر آ گیا ہے۔ مارکیٹ میں اسوقت تک 5 کروڑ شیئرز کا کاروبار ہوا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔