Eurozone Money Supply Report ریلیز ، یورو کی قدر میں اتار چڑھاؤ
ECB کے مطابق بینکنگ چینل لیکوئیڈٹی میں 0.4 فیصد اضافہ ہوا۔
Eurozone Money Supply Report جاری کر دی گئی ہے۔ جس کے بعد یورو کی قدر میں اتار چڑھاؤ دیکھا جا رہا ہے۔ خیال رہے کہ رپورٹ کے انتظار میں EURUSD کے سرمایہ کار محتاط انداز اختیار کئے ہوئے تھے۔
Eurozone Money Supply کی تفصیلات
یورپی سینٹرل بینک کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق جولائی 2023ء میں یورپی بینکوں کی لیکوئیڈٹی میں 0.4 فیصد اضافہ ہوا۔ جبکہ اس سے قبل 0.00 فیصد کی پیشگوئی تھی۔ اگر اس کا تقابلہ جون کے ساتھ کریں تو سابقہ رپورٹ کی سالانہ ریڈنگ 0.6 فیصد رہی تھی۔ تاہم جولائی میں اطالوی اور جرمن بینکنگ بحران کے باعث زیرو فیصد کی پیشگوئی تھی۔
مارکیٹ کا ردعمل
رپورٹ جاری کئے جانے کے بعد یورو کی قدر میں اتار چڑھاؤ دیکھا جا رہا ہے۔اسوقت یہ 0.14 فیصد اضافے کے ساتھ 1.0809 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔