آسٹریلیا: سال کے دوسرے کوارٹر کی ریٹیل سیلز رپورٹ جاری کر دی گئی۔

میلبورن( نیوز رپورٹ)۔ آسٹریلیا کے مرکزی بینک، ریزرو بینک آف آسٹریلیا نے سال کے دوسرے کوارٹر کی ریٹیل سیلز رپورٹ جاری کر دی ہے ۔ بینک کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ملک میں دوسرے کوارٹر کے دوران ریٹیل سیلز میں 1.4 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اس سے پہلے جاری کئے گئے تخمینے میں ریٹیل سیلز 1.2 فیصد رہنے کی توقع تھی۔ یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ رواں سال کے پہلے کوارٹر کی ریٹیل سیلز 1.2 فیصد اضافے کے ساتھ آئی تھی۔ جاری کئے گئے اعداد و شمار کو مثبت قرار دیا جا رہا ہے جس کے آسٹریلین کرنسی انڈیکس اور فائنانشل مارکیٹس پر مثبت اثرات مرتب ہونے کی توقع ہے ۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button