امریکہ کی منفی اعداد و شمار پر مشتمل صنعتی پیداواری رپورٹ جاری کر دی گئی۔
امریکہ کی منفی اعداد و شمار پر مشتمل اکتوبر 2022ء کی صنعتی پیداواری رپورٹ (Industrial Production Report) جاری کر دی گئی ہے۔ امریکی محکمہ شماریات (U.S Statistics Department) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ ماہ کے دوران ملک میں صنعتی پیداوار میں 0.1 فیصد کمی واقع ہوئی ہے جبکہ رپورٹ کے اجراء سے قبل جاری کئے جانیوالے تخمینے کے مطابق صنعتی پیداوار میں 0.2 فیصد اضافے کہ توقع تھی۔ تفصیلات کے مطابق کیپیسیٹی کا استعمال (Capacity Utilization) 79.9 فیصد رہی ہے ۔ یہاں یہ بتاتے چلیں کہ اس سے قبل جاری کئے جانیوالے تخمینے کے مطابق 80.4 فیصد کیپیسٹی کا استعمال متوقع تھا۔ پیداوار (Output) 0.1 فیصد رہی ہے جبکہ اس سے قبل 0.2 فیصد کی توقع ظاہر کی جا رہی تھی۔
اسی Output کا تقابلہ ستمبر 2022ء کے ڈیٹا کے ساتھ کیا جائے تو گذشتہ رپورٹ میں یہی پیداوار 0.4 فیصد رہی تھی۔ یہ رپورٹ توقعات کے برعکس منفی رہی ہے اور اس کے اثرات امریکی ڈالر (USD) اور دیگر امریکی معاشی اعشاریوں (Financial Indicators) پر ممکنہ طور پر مرتب ہو سکتے ہیں۔ مثبت امریکی ریٹیل سیلز رپورٹ کے بعد منفی صنعتی ڈیٹا سے اسٹاکس پر دباؤ میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔