امریکی اسٹاکس میں ملا جلا رجحان، نیسڈق میں منفی، ڈاو اور ایس اینڈ پی میں مثبت رجحانات
آج مسلسل دوسرے دن امریکی انڈسٹریل سٹاک ڈاو 202 پوائنٹس تیزی کے ساتھ 32399 کے انڈیکس پر ٹریڈ کر رہی ہے ۔ ایس اینڈ پی 8 پوائنٹس کی مثبت ٹرینڈ لائن پر 4032 کی کے انڈیکس پر ٹریڈ کر رہی ہے لیکن نیسڈق ابھی تک منفی رجحان سے باہر نہیں آ سکی اور اسکا انڈیکس 58 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 11748 کے انڈیکس پر موجود ہے۔ واضح رہے کہ پچھلے 5 ہفتے میں نیسڈق 7 ہزار پوائنٹس کھو چکی ہے اور پچھلے ایک عشرے کی کم ترین سطح پر آ چکی ہے۔ جبکہ رشل 2000 بھی 5 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 1797 کی سطح پر مستحکم دکھائی دے رہی ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔