برطانیہ: دوسرے کوارٹر کی جی۔ڈی۔پی رپورٹ جاری کر دی گئی۔
لندن( نیوز رپورٹ) ۔ برطانیہ کی سال کے دوسرے کوارٹر کی جی۔ڈی۔پی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔ جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق جی ڈی پی منفی 0.1 فیصد آیا ہے۔ یعنی فی کس آمدنی میں 0.1 فیصد کمی واقع ہوئی ہے جبکہ اس سے پہلے بینک آف انگلینڈ کی طرف سے جاری کی گئی تخمینہ رپورٹ میں متوقع جی۔ڈی۔پی منفی 0.2 فیصد ظاہر کیا گیا تھا۔ سالانہ جی۔ڈی۔پی کا تخمینہ 2.8 فیصد دیا گیا ہے۔ جو کہ مثبت اعداد و شمار ہیں ۔ دوسرے کوارٹر کے اعداد و شمار شرح نمو میں کمی ظاہر کر رہے ہیں۔ ممکنہ طور پر اس رپورٹ کے پاؤنڈ انڈیکس پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔