توانائی کا بحران۔ یورپی یونین نے پاور پلانٹس کوئلے پر منتقل کرنا شروع کر دیئے۔
برسلز( نیوز رپورٹ)۔ یورپی یونین نے توانائی کی ضرورت کو پورا کرنے کے لئے اپنے پاور پلانٹس کو کوئلے پر منتقل کرنا شروع کر دیا ہے۔ تاہم یورپی یونین کے ذرائع کے مطابق ماحولیاتی پالیسی سے عدم مطابقت رکھنے کے باوجود ایسا صرف مجبوری کے تحت کیا گیا ہے اور جلد ہی متبادل زرائع کا انتظام کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ روس کی طرف سے یورپی یونین کے 12 ممالک کو گیس کی سپلائی میں واضح کمی کر دی گئی ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔