توقعات سے بہتر امریکی ISM Services ڈیٹا جاری کر دیا گیا۔
امریکہ کی توقعات سے بہتر ISM Services Report جاری کر دی گئی ہے۔ جاری کئے جانیوالے اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ ماہ کے دوران سروسز کا انڈیکس 56.5 فیصد رہا ہے۔ جبکہ اس سے قبل اس کے 53.3 رہنےکی توقع ظاہر کی جا رہی تھی۔ تفصیل کے مطابق نومبر 2022ء کے دوران سروسز سیکٹر کی ادائیگی 70 فیصد رہی ہے جبکہ اس سے قبل اکتوبر کے سروے میں یہ ادائیگی 70.7 فیصد ہوئی تھی۔
سروسز سیکٹر میں لیبر 51.5 رہی ہے جبکہ اکتوبر 2022ء کے دوران یہ انڈیکس 49.1 فیصد رہا تھا۔ شعبے کے نئے آرڈرز کی تعداد 56 فیصد بڑھی ہے۔ یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ اس سے قبل اگتوبر 2022ء کی رپورٹ میں یہ تعداد 56.5 رہی تھی۔ سروسز سیکٹر کی Inventories میں 47.9 فیصد اضافہ ظاہر کیا گیا ہے جبکہ اس سے قبل گذشتہ رپورٹ میں یہ اضافہ 46.4 فیصد ہوا تھا۔ اس ڈیٹا کے مطابق نئے برآمدی آرڈرز (Export Orders) کی تعداد میں 38.4 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ اس سے قبل نومبر 2022ء میں یہ تعداد 47.7 فیصد بڑھی تھی۔ خدمات کے شعبے کی درآمدات (Imports) میں 59.5 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ جبکہ اس سے قبل اکتوبر 2022ء کے دوران یہ تعداد 50.4 فیصد تھی۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ISM کے سروے کے برعکس S&P Global کی طرف سے سروسز کی ہی رپورٹ بالکل مختلف رہی ہے۔ ماہرین معاشیات کے خیال میں دونوں معاشی ادارے مختلف نوعیت کی کمپنیز کا ڈیٹا جمع کر رہے ہیں اس لئے ان کے حقائق اور انڈیکس میں واضح فرق موجود ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔