سوئٹزرلینڈ: 2022 ء کے دوسرے کوارٹر کی جی۔ڈی۔پی رپورٹ جاری
سوئٹزرلینڈ کے قومی ادارہ شماریات نے سال 2022 ء کے دوسرے کوارٹر کی جی۔ڈی پی رپورٹ جاری کر دی ہے۔ جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اس سہ ماہی کے دوران جی۔ڈی۔پی میں 0.3 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ اس سے قبل جاری کی گئی تخمینہ رپورٹ کے مطابق 0.4 فیصد اضافہ متوقع تھا۔ اگرچہ رپورٹ توقعات کے مطابق نہیں ہے تاہم اس کے باوجود دیگر یورپی ممالک کی نسبت حوصلہ افزاء ہے اور اسکے مثبت اثرات سوئس فائنانشل انڈیکیٹرز پر مرتب ہونے کی توقع ہے۔ 0.3 فیصد اضافے کے ساتھ جی۔ڈی۔پی کی شرح 2.8 فیصد تک پہنچ گئی ہے جو کہ اس سے قبل جاری کئے گئے تخمینے میں 3 فیصد تک رہنے کی توقع تھی۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔