پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان ۔ ہنڈرڈ انڈیکس میں معمولی اضافہ۔ ۔۔
کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج ملا جلا رجحان رہا۔ ملکی معاشی صورتحال اور سیاسی عوامل کی وجہ سے زیادہ تر سرمایہ کار سائیڈ لائن رہے اور ٹریڈنگ والیوم کم رہا۔ آج ہنڈرڈ انڈیکس 58 پوائنٹس کے معمولی اضافے کے ساتھ 42726 کی سطح پر بند ہوا۔ آج مارکیٹ میں مجموعی طور پر 19 کروڑ 79 لاکھ شیئرز کے سودے 6 ارب 17 کروڑ روپے میں طے ہوئے۔ آج کا والیوم لیڈر 2 کروڑ 19 لاکھ شیئرز کے ساتھ ورلڈ ٹیلی کام لیمیٹڈ رہا۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔