پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان۔ کاروباری دن کے اختتام پر انڈیکس 43 پوائنٹس کی کمی پر بند
کراچی( سٹاک مارکیٹ رپورٹر)۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج دن بھر ملا جلا رجحان رہا۔ پاکستانی معیشت کے حوالے سے واضح پالیسی نہ ہونے کی وجہ سے زیادہ تر سرمایہ کار سائیڈ لائن رہے ۔ مجموعی طور پر آج کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس 43 پوائنٹس کی مندی پر بند ہوا۔ آج مارکیٹ میں 18 کروڑ 70 لاکھ شیئرز کے سودے 5 ارب 8 کروڑ 40 لاکھ روپے میں طے پائے۔ آج انڈیکس 43 ہزار کی نفسیاتی سپورٹ کو توڑتے ہوئے 42983 پر بند ہوا۔ آج کا والیوم لیڈر ایک کروڑ پچاس لاکھ چھیانوے ہزار شیئرز کے ساتھ غنی گلاس لمیٹڈ رہا جبکہ ورلڈ ٹیلی کام لیمیٹڈ ایک کروڑ تیس لاکھ شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔