European Stocks میں مندی کا رجحان ، Eurozone GDP تیسرے کوارٹر کے دوران 0.1 فیصد سکڑ گیا .

Energy Crisis and Inflation reasoned European National Income pushed below the 2nd quarter's reading

European Stocks میں مندی کا رجحان نظر آ رہا ہے . جسکی بنیادی وجہ Eurozone GDP کے توقعات سے کم اعداد و شمار ہیں . خطے میں Inflation اور Energy Crisis کے باعث National Income دوسرے کوارٹر کی نسبت کمی کی شکار ہوئی ہے . اس کے علاوہ Chinese Economy کی سست روی اور Middle East کی غیر یقینی صورتحال بھی سرمایہ کاروں کو محتاط انداز اختیار کرنے پر مجبور کر رہے ہیں .

Eurozone GDP کے منفی اعداد و شمار European Stocks پر کیسے اثر انداز ہوئے.؟

آج ریلیز کی جانیوالی Eurozone GDP کے منفی اعداد و شمار کے بعد سرمایہ کار سائیڈ لائن ہو گئے اور مارکیٹس میں Trading Volume خاصا کم دکھائی دے رہا ہے . European Statistics Bureau کی طرف سے جاری کئے جانیوالی رپورٹ کے مطابق رواں سال کے تیسرے کوارٹر میں قومی آمدنی 0.1 فیصد سکڑ گئی.

اگرچہ یہ ڈیٹا توقعات کے مطابق رہا. تاہم اس سے Europe میں Inflation اور Recession کے معاشی اثرات کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے . رپورٹ کے مطابق Natural Gas اور دیگر Energy Resources کی آسمان کی بلندیوں کو چھوتی ہوئی قیمتوں سے صارفین کی قوت خرید میں کمی واقع ہوئی ہے . خیال رہے کے دوسرے کوارٹر کے دوران جاری کی جانیوالی رپورٹ میں 0.1 فیصد اضافہ ظاہر ہو رہا تھا .

رپورٹ جاری ہونے کے بعد European Stocks کے سرمایہ کار انتہائی محتاط انداز اختیار کر گئے اور ٹریڈنگ والیوم میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی .

Chinese Trade Report کے اثرات.

Chinese Trade Ministry کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ ماہ Exports  میں اضافہ جبکہ  Imports  کے حجم میں کمی واقع ہوئی۔ تاہم Trade Balance  نومبر کے دوران  68.39 بلیئن ڈالرز رہا۔ جبکہ 58.10 بلیئن ڈالرز کی پیشگوئی تھی۔ اگر اس کا تقابلہ اکتوبر  کے ساتھ کیا جائے تو سابقہ رپورٹ میں یہ ریڈنگ 70.62 بلیئن ڈالرز تھی۔ Imports Volume میں 6.4 فیصد کمی نوٹ کی گئی جبکہ Exports میں 1.7 فیصد اضافہ ہوا. اس رپورٹ کے بعد European اور Global Stocks کے سرمایہ کاروں کی جانب سے فروخت کا رجحان دیکھا جا رہا ہے .

مارکیٹس کی صورتحال.

FTSE100 میں منفی رجحان نظر آ رہا ہے۔ British Benchmark انڈیکس 3 پوائنٹس کمی  کے ساتھ 7515 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ اسکی کم ترین سطح 7480 رہی۔ جبکہ مارکیٹ میں 27 کروڑ 98 لاکھ شیئرز کا لین دین ہو چکا ہے۔

European Stocks میں مندی کا رجحان ، Eurozone GDP تیسرے کوارٹر کے دوران 0.1 فیصد سکڑ گیا .
FTSE100

Dax30 میں بھی منفی رجحان ریکارڈ کیا  جا رہا ہے۔ انڈیکس 34 پوائنٹس کمی  کے  اضافے سے  16621 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے ۔ جبکہ مارکیٹ میں ٹریڈ ہونیوالے شیئرز کی تعداد 2 کروڑ 33 لاکھ ہے۔

European Stocks میں مندی کا رجحان ، Eurozone GDP تیسرے کوارٹر کے دوران 0.1 فیصد سکڑ گیا .
DAX30

یورپ کی سب سے بڑی اسٹاک ایکسچینج FTSEMIB میں بھی مندی کا رجحان جاری  ہے۔ انڈیکس 114 پوائنٹس کمی  کے ساتھ   30211 پر آ گیا ہے۔ جبکہ مارکیٹ میں 17 کروڑ 49 لاکھ شیئرز کا لین دین  ہو چکا ہے .

FTSEMIB
FTSEMIB

Swiss Market Index میں 17 اور   Euronext میں 11 پوائنٹس کی کمی جبکہ  HEX میں 59 کی تیزی ریکارڈ کی گئی ہے

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button