Swiss Manufacturing PMI ریلیز ، USDCHF میں اتار چڑھاؤ

اگست 2023ء میں پرچیز مینیجرز انڈیکس 39.00 رہا۔

Swiss Manufacturing PMI ریلیز کی دی گئی ہے۔ جس کے بعد USDCHF میں اتار چڑھاؤ دیکھا جا رہا ہے۔

Swiss Manufacturing PMI کی تفصیلات

معاشی تحقیقاتی ادارے Procure کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں پرچیز مینیجرز انڈیکس کی ریڈنگ 39.00 رہی ہے۔ جبکہ اس سے قبل 40.00 فیصد کی پیشگوئی تھی۔ اعداد و شمار کا تقابلہ جولائی کے ساتھ کریں تو سابقہ رپورٹ میں یہ سطح 38.5 فیصد رہی تھی۔ اس طرح سوئس معیشت میں پیداواری سرگرمیاں بحالی کی طرف آتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔ اگرچہ آؤٹ پٹ پہلے سے کم اور معیار سے کم ہے لیکن حوصلہ افزء پہلو افراط زر (Inflation) کے دباؤ میں نمایاں طور پر کمی کا ہونا ہے۔

مارکیٹ کا ردعمل۔

رپورٹ جاری ہونے کے بعد سوئس فرانک کے مقابلے میں امریکی ڈالر (USDCHF) میں اتار چڑھاؤ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ اسوقت یورپی سیشنز کے دوران یہ 0.02 فیصد کی معمولی کمی کے ساتھ 0.0882 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

Swiss Manufacturing PMI ریلیز ، USDCHF میں اتار چڑھاؤ

واضح رہے کہ آج US Non Farm Payroll کے انتظار میں بھی زیادہ تر سرمایہ کار محتاط انداز اختیار کئے ہوئے ہیں۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button