کرپٹو مارکیٹ میں استحکام۔ بٹ کوائن 31800 ڈالرز کی سطح پر آ گیا۔

ٹوکیو( فاریکس مارکیٹ)۔ سٹیبل کوائن ٹیرا لیونا کے کریش ہونے کے بعد پچھلے دو ہفتوں میں کرپٹو کرنسیز کی قدر میں تسلسل کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے۔ بٹ کوائن کی قیمت میں دو ہفتوں کے دوران 12800 ڈالرز سے زائد کا اضافہ ہوا ہے جبکہ 30 ہزار ڈالر فی کوائن کی نفسیاتی حد عبور کرنے کے بعد ڈیجیٹل کرنسی اپنی قدر مسلسل مستحکم کر رہی ہے ۔ آج 51 ڈالرز اضافے کے ساتھ بٹ کوائن 31885 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ دیگر کرپٹو کرنسیز کی قدر بھی مسلسل مستحکم ہو رہی ہے جن میں ایتھیریم، ٹیتھر، بائنانس اور یو۔ایس۔ڈی کوائنز شامل ہیں۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button