کزور ین کے نتیجے میں ایشیاء میں سنگین معاشی بحران پیدا ہو رہا ہے۔ ماہر معاشیات جم او نیل ۔

واشنگٹن( نیوز رپورٹر)۔ عالمی معاشی امور کے ماہر جم او نیل نے کہا ہے کہ کمزور جاپانی کرنسی کے نتیجے میں ایک سنگین ایشیائی معاشی بحران پیدا ہو رہا ہے جو پہلے ایشیائی اور اسکے بعد عالمی معیشت کو اپنی لپیٹ میں لے سکتا ہے۔ انہوں نے چین لاک ڈاون اور یوکرائن جنگ کی مثال دیتے ہوئے واضح کیا کہ عالمی معیشت کئی اکائیوں میں آپس میں مربوط ہوتی ہے جن میں سے کسی بھی معاشی یونٹ کا غیر مستحکم ہونا پوری گلوبل مارکیٹ کو بحران میں مبتلا کر دیتا ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں 1997ء کے ایشیائی مالیاتی بحران کی مثال بھی دی جو کہ شروع تو تھائی لینڈ سے ہوا تھا لیکن اسکی لپیٹ میں پورا ایشیاء ہی آ گیا تھا۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button