یورو زون کی ستمبر 2022 ء کی ریٹیل سیلز رپورٹ جاری کر دی گئی۔

یورو زون کی ستمبر 2022ء کی ریٹیل سیلز رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔ یورپی ادارہ برائے شماریات (Euro Stat ) کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ستمبر 2022 ء کے دوران یورو زون میں ریٹل سیلز میں 0.4 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ جبکہ اس سے قبل جاری کئے جانیوالے تخمینے میں بھی اتنے ہی اضافے کی پیشگوئی کی گئی تھی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل اگست 2022 ء کی رپورٹ میں ریٹیل سیلز منفی 2 فیصد رہی تھی۔

یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ گذشتہ 12 ماہ (ستمبر 2021۔۔ستمبر 2022) تک ریٹیلز سیلز میں 0.6 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ جبکہ 1.3 فیصد کمی کی پیشگوئی کی جا رہی تھی۔ اس لحاظ سے یہ رپورٹ توقعات سے زیادہ بہتر رہی ہے جو کہ صارفین میں طلب (Demand ) کے اضافے کو ظاہر کر رہی ہے۔ اس کے مثبت اثرات یورو (EUR ) اور دیگر یورپی معاشی اعشاریوں (Financial Indicators ) پر ممکنہ طور پر مرتب ہو سکتے ہیں۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button