AUDUSD چار ماہ کی بلند ترین سطح پر آ گیا، Australian Employment Report میں 61500 ہزار ملازمتوں کا اضافہ.

Unemployment rate rose 3.9%, Highest reading since February

Australian Employment Report جاری کر دی گئی۔ ڈیٹا ریلیز ہونے کے بعد AUDUSD کی قدر میں تیزی  کا سلسلہ جاری ہے۔ جو کہ چار ماہ بعد 0.6700 کی نفسیاتی سطح سے اوپر آ گیا ہے .  واضح رہے کہ جاری کردہ اعداد و شمار توقعات سے مثبت رہے تاہم Unemployment Rate رواں سال فروری کے بعد پہلی بار 3.9 فیصد پر آ گیا ہے .

Australian Employment Report کی تفصیلات۔

Australian Bureau of Statistics کی طرف سے جاری کردہ ڈیٹا کے مطابق نومبر  2023ء کے دوران ملک میں 61500 ہزار نئی   ملازمتوں کا اضافہ ہوا۔ معاشی ماہرین 11 ہزار کی توقع کر رہے تھے۔ اگر ان اعداد و شمار کا تقابلہ اکتوبر کے ساتھ کریں تو سابقہ رپورٹ میں 53000 نئے کانٹریکٹس جاری کئے گئے تھے۔

رپورٹ کے مطابق Unemployment Rate گذشتہ ماہ 3.8 فیصد رہا جبکہ 3.7 فیصد کی پیشگوئی تھی۔ Participation Rate میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ستمبر میں 66.9 فیصد کے مقابلے میں اکتوبر کی ریڈنگ 66 فیصد آئی ہے۔ ڈیٹا مرتب کرنیوالی ٹیم کے مطابق Full Time Employees  کی تعداد میں گذشتہ ماہ کی نسبت 57 ہزار  کا اضافہ ہوا  ہے یعنی بڑی تعداد میں Employment contracts جاری کئے گئے ہیں۔ دوسری طرف Part Time Employees میں توقعات کے برعکس 4 ہزار 500 کا اضافہ ہوا ہے۔

Australian Labour Report پر AUDUSD کا ردعمل۔

توقعات سے مثبت Australian Labour Market پر Inflation کے اثرات میں کمی کو ظاہر کر رہا ہے۔ اسی وجہ سے ایشیائی سیشنز کے دوران AUD/USD میں تیزیدیکھی جا رہی ہے۔  . اسوقت یہ 0.6700 کی نفسیاتی حد عبور  کرتے ہوئے 0.6712 پر آ گیا ہے۔

AUDUSD چار ماہ کی بلند ترین سطح پر آ گیا، Australian Employment Report میں 61500 ہزار ملازمتوں کا اضافہ.
AUDUSD

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button