PSX میں کاروباری دن کا مثبت اختتام ، پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری کے اثرات

KSE100 کے  دن کے اختتامی سیشن میں 87  پوائنٹس تیزی  کے ساتھ 46365 پر ٹریڈ آ گیا

PSX میں کاروباری دن کا مثبت اختتام ہوا ہے . جسکی بنیادی وجہ پاکستانی روپے کی قدر میں آنیوالی بہتری ہے . اگرچہ سیاسی صورتحال اور ملک میں عام انتخابات کے حوالے سے پائی جانیوالی غیر یقینی صورتحال کے سبب کرنسی میں آنیوالی تیزی کا بھرپور ایڈوانٹیج حاصل نہیں کیا جا سکا تاہم اسکے باوجود کیپٹل مارکیٹ کا مجموعی منظر نامہ مثبت رہا .

مستکم ہوتا ہوا پاکستانی روپیہ PSX پر کیسے اثر انداز ہو رہا ہے. ؟

پاکستانی روپے کی قدر مستحکم ہونے کا سلسلہ  جاری ہے ، آج انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر مزید ایک روپے 26 پیسے کمی کے ساتھ 288 روپے 64 پیسے پر آ گیا ہے . ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعلان میں کہا گیا ہے کہ  اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی ڈالر کی قدر میں 1 روپے کمی واقع ہوئی ہے ، جہاں جس کے بعد یہ  290 روپے پر ٹریڈ ہو رہا ہے .

کرنسی ویلیو سرمایہ کاروں کو کیپٹل مارکیٹ کی طرف راغب کرنے میں بنیادی کردار ادا کرتی ہے . یہی وجہ ہے کہ حکومتی اقدامات کے نتیجے میں آنے والی بہتری سے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی دیکھی جا رہی ہے .

رواں ماہ کے آغاز پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر  نے پاکستانی بزنس کمیونٹی کے نمائندوں سے ملاقات کی . جنہوں نے انھیں  ڈالر کی بلیک مارکیٹنگ اور سمگلنگ روکنے کیلئے مختلف تجاویز پیش کیں .

جنرل عاصم منیر   نے کارپوریٹ سیکٹر کو روپے کی قدر مستحکم کرنے کیلئے دی جانے والی تجاویز پر  ٹھوس اقدامات کی یقین دہانی کروائی . جس کے بعد  پشاور کی کرنسی مارکیٹ کو حوالہ ہنڈی کے ٹھوس ثبوت ملنے پر   سیل کر دیا ہے اور بلیک مارکیٹ  سے منسلک درجنوں افراد اور ایجنٹوں کی گرفتاریاں عمل میں لائی گیئں. ان ا کے نتیجے میں پاکستانی روپیہ مسلسل مضبوط ہو رہا ہے-

Foreign Investment Report کے اثرات.

اکنامک ڈویژن کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں  بتایا گیا ہے  کہ جولائی سے لے کر  اگست کے دوران پاکستان کو  کی مد میں کل 3 ارب 20 کروڑ ڈالر موصول ہوئے، جبکہ گزشتہ برس کے اسی عرصے کے دوران 43 کروڑ 90 لاکھ روپے موصول ہوئے تھے .، اس طرح تین ماہ کے دوران یہ  630 فیصد اضافہ ہے۔ جس کی بنیادی وجہ عالمی مالیاتی فنڈ کے ساتھ ہونے والا اسٹاف لیول معاہدہ اور دوست ممالک کی طرف سے دی جانے والی امداد ہے .

مارکیٹ کی صورتحال.

آج KSE100 کے  دن کے اختتامی سیشن میں 87  پوائنٹس تیزی  کے ساتھ 46365 پر ٹریڈ آ گیا ۔ اسکی کم ترین سطح 46238 جبکہ بلند ترین 46448 رہی۔

PSX میں کاروباری دن کا مثبت اختتام ، پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری کے اثرات

دوسری طرف KSE30 میں بھی 20 پوائنٹس کی معمولی تیزی  ریکارڈ کی گئی ہے . جس کے بعد انڈیکس  16172 پر بند ہوا  اسکی ٹریڈنگ رینج 16124 سے 16216 کے درمیان ہے۔ آج کیپٹیل مارکیٹ میں 17 کروڑ  ٧٤ لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہو چکا ہے۔ جن کی مجموعی مالیت 6 ارب 92 کروڑ روپے بنتی ہے۔

PSX میں کاروباری دن کا مثبت اختتام ، پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری کے اثرات

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button